ڈی ایچ کیو ہسپتال

ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ماہر گردہ ومثانہ ڈاکٹر کی پیشہ وارانہ غفلت

جہلم لائیو(چوہدری سہیل عزیز) ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ماہر گردہ ومثانہ ڈاکٹر کی پیشہ وارانہ غفلت ،
زخمی مریض کو بلاوجہ راولپنڈی ریفر کردیااورکے لواحقین سے بدتمیزی ،
زخمی وقاص حیدر کے والد ملک مشتاق احمدساکن شمالی محلہ جہلم نے ڈاکٹر ساجد ڈوگہ کے خلاف ڈی سی جہلم کو تحریری درخواست کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے بتایا کہ میرا بیٹا وقاص حیدر جو کہ ہمارے پڑوس میں ہونیوالی ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کے تعاقب میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا اور اس کا مثانہ فائر لگنے سے متاثر ہوا ،
میرا بیٹا شدید مضروب تھا ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم ڈیوٹی پر موجود گردہ اور مثانہ کے ڈاکٹر ساجد ڈوگہ نے طبی امداد کے دوران اس پر کوئی توجہ نہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض سے غفلت برتتے ہوئے اور خلاف قانون میرے بیٹے کو وارڈ سے زبردستی راولپنڈی ریفر کردیا ہماری منت سماجت کا بھی موصوف پر کوئی اثر نہیں ہوا بلکہ الٹا بدتمیزی کی ،اس پیش وارانہ غفلت پر ہم نے ڈی سی جہلم اقبال حسین خان اور پنجاب ہیلتھ کےئر کمیشن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ جہلم کو بھی باضابط رجوع کیا ہے ،میری میڈ یا کی وساطت سے اربارب اختیار سے اپیل ہے کہ مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف اس پیشہ وارانہ غفلت پر فی الفور کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کسی کو بھی ہماری طرح اس ذلت کا سامنا نہ کرنا پڑے

اپنا تبصرہ بھیجیں