جہلم لائیو(نمائندہ خصوصی) :ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام مفاد عامہ اور ترقیاتی منصوبے بر وقت مطلوبہ معیار کے مطابق مکمل کرناانتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہاکہ معیار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتانہیں کیا جا ئیگا اور کوتاہی اور غیر ذمہ داری کے مرتکب سرکاری اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ضلع جہلم میں ریکارڈ ترقیاتی اور فلاح عامہ کے منصوبے میں مکمل کئے گئے ہیں اور رواں مالی سال کے دوران صحت ، تعلیم ، شاہرات سمیت دیگر شعبوں میں بھی اہم اور تاریخی منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔
وزیر اعلی شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل،معیار اور شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے ڈسی او اقبال حسین خان نے کرپٹ ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کرانے کی ہدایت جاری کر دی ۔
ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم کنول بتول قبضہ مافیہ کے خلاف کریک ڈاون کریں گی۔ اس موقع پرا راکین قومی اسمبلی نوابزادہ مطلوب مہدی ، چوہدری خادم حسین ، اورتمام محکموں کے اعلی افسران شریک تھے۔چوہدری خادم حسین نے کہاکہ عوامی نمائندے تمام ترقیاتی اور فلاح عامہ کے منصوبوں کی نگرانی کر رہے ہیں اور منصوبوں کے انتخاب میں عوامی ضروریات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ تعلیم اور صحت کے منصوبوں پر بھی یکساں توجہ دی جا رہی ہے اور خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام سے دیہاتی علاقوں میں بھی اعلی معیار کی سڑکیں تعمیر کی گئیں ہیں جس سے دیہات میں نہ صرف کھیت سے منڈیوں تک اجناس کی فراہمی کی بر وقت فراہمی کے علاوہ دیہات میں تعلیم اور صحت کی سہولیات میں بھی اضافہ ہواہے۔مصری موڑ تا کھیوڑا، رینی نالہ پل ، کینٹ بائی پاس، دینہ انڈرپاس، سگریٹ فیکٹری تا ملوٹ روڈ، روہتاس روڈ بائی پاس، بڑاگواہ تا پوٹھی،ناڑہ تا پنڈسویکہ ،غوری چوک، منگلہ تا گڈاری ، دینہ فلائی اوور کے ساتھ ساتھ دیگر منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں۔ تمام منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جارہاہے اور معیار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ برسوں میں ضلع جہلم میں ریکارڈ تر قیاتی اور فلاح عامہ کے منصوبے مکمل کئے گے ہیں جن کی مثال پہلے کبھی نہیں ملتی
What about having a look at d school where girls have bn told to paint d school walls.