ڈی سی ہاؤس جہلم کے سامنے سٹریٹ لائیٹ دن کے وقت بھی روشن

جہلم لائیو(نمائندہ خصوصی):عوام رات کے وقت بھی بجلی کم استعمال کریں،صاحب بہادر کے گھر کے سامنے سٹریٹ لائیٹ دن کے وقت بھی روشن،لوگ پوچھتے ہیں بجلی کی بچت کا درس صرف عوام کے لئے ہے؟تفصیلات کے مطابق لوڈشیڈنگ کی ستائی ہوئی عوام کوحکومت اورانتظامیہ کی جانب سے بار بار بجلی کی بچت کی تلقین کی جاتی ہے جبکہ جہلم لائیو کو ویڈیو موصول ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ہاؤس جہلم کے سامنے سٹریٹ لائیٹ دن بھر روشن رہتی ہیں،جس کی جانب صارفین نے بارہا توجہ دلائی ہے لیکن متعلقہ حکام کے کانوں پر جوں نہیں رینگی،اس حوالے سے شہریوں نے جہلم لائیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا عذاب ہمارے سروں پر مسلط کر کے ہمیں بجلی کی بچت کی بار بار تلقین کی جاتی ہے لیکن ڈی سی جہلم کی رہائش گاہ کے سامنے سٹریٹ لائیٹ دن کی روشنی میں بھی بند نہیں کی جاتی،جس کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھل گیا ہے،شہریوں نے مزید کہا کہ ہم اعلیٰ حکام سے جہلم میں بجلی کی منصفانہ تقسیم کا مطالبہ کرتے ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں