جہلم لائیو( بیورو رپورٹ) اگر غریب اور بااثر افراد کے لیے انصاف کے پیمانے الگ ہوں تو معاشرہ تباہ ہو جاتا ہے۔عبدالغفا ر قیصرانی ڈسڑ کٹ پولیس آفیسر جہلم کییونین کونسل پیل بنے خان علاقہ تھانہ سوہاوہ میں کھلی کچہری منعقد کی جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبولﷺ سے کیا گیا جسمیں اعلیٰ پولیس افسران ،میڈیا نمائندگان اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر عبدالغفار قیصرانی ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ یہاں آنے کا مقصدشریف اور غریب لوگوں کوانصاف مہیا کرنے سے متعلق معاملات اور ان میں درپیش مسائل کا حل ہے اگر کسی غریب شخص کے خلاف کوئی چھوٹا مقدمہ درج ہو جائے تو غریب آدمی کے لیے انصاف کا حصول مشکل ہو جاتا ہے مگر میری یہ کوشش ہے کہ ہر خاص و عام کو بلا امتیاز انصاف فراہم کیا جاسکے میرے نزدیک عام آدمی اتنا ہی عزت دار ہے جتنا کوئی بااثر�آدمی۔ پولیس کے افسر سے بھی کوئی غلط فیصلہ ہو سکتا ہے لیکن بعض لوگ بے انصافی کی پہلی اینٹ خود رکھتے ہیں مقدمات میں بے گناہ افراد کو نامزد کیا جاتا ہے جو انصاف کی راہ میں رکاوٹ کے مترادف ہے۔جھوٹے آدمی کا نہ ساتھ دیں نہ سفارش کریں آپ ﷺ کے دور میں ایک فاطمہ عورت کو چور ی کے جرم میں ہاتھ کاٹنے کی سزا سنائی تو بعض لوگوں نے اسے معزز قبیلے سے تعلق ہونے کی بنا پر سفارش کی تو آپ ﷺ نے فرمایا: اگر یہ کام میری بیٹی فاطمہ ؑ کرتی تو اس کے لیے بھی یہی سزا ہوتی۔جن قوموں میں غریب اور با اثر لوگوں کے لیے انصاف کے پیمانے الگ ہوں تو معاشرہ تباہ ہو جاتا ہے ہم نے منشیا ت فروشوں کے خلاف بھر پور مہم شروع کر رکھی ہے اگر آپ کے علاقے میں منشیات کا بیوپاری ہے اور ابھی تک پولیس سے بچا ہوا ہے تو اسے کیفرکراد ر تک پہنچانے میں اپنا کر دار ادا کریں۔اگر پولیس کسی کا مقدمہ درج نہ کرے اور رشوت طلب کر ے یا کسی بااثر فرد کے کہنے پر غریب اور شریف عوام کو تنگ کرتا ہے اگر کو ئی بدمعاش ، قبضہ مافیا لوگوں کو تنگ کرے تو اس کی فوری اطلاع مجھے دیں میرا موبائل نمبر نوٹ کر لیں میرا یہ پیغام ان لوگوں تک بھی پہنچائیں جو یہا ں موجود نہیں ہیں ہم آپ کی بہتری اور انصاف کے لیے کام کر رہے ہیں۔پولیس کی امداد کریں تھانوں سے ٹاوٹ مافیا کا مکمل خاتمہ کرونگا . عوام سے رابطے کا یہ بھی بہترین ذریعہ ہے انصاف کرنا اچھے افسر کی ذمہ داری ہوتی ہے پرچے میرٹ پر ہونے چاہیں کسی بے گناہ اور عزت دار کے لیے معمولی جرم کی ایف آئی آر اس کی نیند تباہ کر دیتی ہے میں روزانہ ایف آئی آر کی نگرانی کرتا ہوں ہمار آپ کے پاس آنا اور اور دفتروں میں بیٹھنے کا مقصد آپ کو انصاف پہنچانا ہوتا ہے ہمیں جاگیر دار یا وڈیرا نہ سمجھاجائے بلکہ عوام کی خدمت کے لیے دفتروں میں بیٹھے ہیں افواہوں پر یقین نہ کیاکریں میرے پاس اس اعتماد اور یقین کے ساتھ پرچی کے بغیر آئیں کہ آپ کے ساتھ میرٹ ہو گا۔آپ کو بھی ذمہ داری کا احساس کرنا ہو گا ایف آئی آر میں حق سچ لکھوائیں اگر کسی ایک سے جرم ہوا ہے تو اسی کا نام لکھوائیں اس کے گھر والوں کو بے گناہ ملوث نہ کریں منشیات کے خلاف آپ بھی ہمارا ساتھ دیں رشوت مانگنے والے کی ہمیں اطلاع دیں انشا اللہ وہ اس محکمے میں نوکری نہیں کریگاآپ پولیس کی مدد کریں تھانوں سے ٹاوٹ مافیا کامکمل خاتمہ کرونگا آج کے غنڈے کل مستقبل کے ڈاکو چور بنتے ہیں ان کی بروقت ہمیں اطلاع دیں۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]