جہلم لائیو(پریس ریلیز ):محکمہ پولیس کی جانب سے جنرل میٹنگ کا انعقاد،ڈی پی او جہلم نے صدارت کی،تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس کے جملہ معاملات کے پیش نظرجنرل میٹینگ کا انعقاد پولیس لائن میں کیا گیاجس کی صدارت جناب عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کی اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن،اے ایس پی،ایس ڈی پی او صاحبان،ایس ایچ او صاحبان اور تفتیشی افسران ضلع ہذا نے شرکت کی ،سنیئر سول جج جہلم نسیم حجازی نے حصوصی طور پر شرکت کی جنہوں نے تفتیش کے حوالے سے لیکچر دیا اور دوران تفتیش پائی جانے والی خامیوں کی نشاندہی کی اُن کے تدارک کے لیے مفید مشورے دیے اور اس بات کی وضاحت کی کہ ملزم کو شک کا فائدہ کس طرح پہنچتاہے انہوں نے کہا قانون کی نظر میں ملزم ایک لاڈلہ بچہ ہوتا ہے اور کس طرح سقم سے پاک مواد عدالت میں پیش کر کے ملزم کو سزایاب کرایا جا سکتا ہے ،
ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف عوام کو تھانہ کی سطح پر ملنا چاہے نہ کے لوگ انصاف کے لیے ڈی پی او آفس کے چکر لگاتے رہیں، آئندہ کرپشن کی شکایت پر قصور وار کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا۔اور اگر ہماری دانستہ کوتاہی کی وجہ سے کوئی بے گناہ شخص مہینوں جیل میں بند رہتا ہے تو اس کا گناہ ہم سب کی گردنوں پر ہے انصاف کی فراہمی میں کوتاہی بڑا ظلم ہے لالچ اور بدنیتی اور نیت کے کھوٹ ختم کریں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او مقدمہ درج ہونے کے بعد کم از کم سات دن میں مثل مقدمہ چیک کرائے اور ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں تاکہ مقدمات جلد اپنے انجام کو پہنچ سکیں۔انہوں نے کہامشاہدے میں آیا ہے کہ تفتیشی افسران پر دباؤ اور اثرورسوخ نہ ہونے کے برابر ہے مگر طمعہ نفسانی کا عنصر غالب ہے جس کی اب حوصلہ شکنی لازم ہے جرائم کی کمی کے لیے گشت کو موثر بنائیں محافظ سکواڈ کو الرٹ کریں تمام حلقہ افسران خود اپنے اپنے علاقہ میں گشت کو چیک کریں۔ دوران خطاب ڈی پی او جہلم نے ہدایت کی کہ بروز سوموار اور جمعرات کوجن تفتیشی افسران نے مقدمات کے پارسل بھجوانے ہوں گے اُن کو لے جانے کے لیے سرکاری گاڑی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ جرائم پیشہ افراد میں قانون کا خوف پیدا کیا جا سکے ،
عبدالغفار قیصرانی نے کہاٹریفک سٹاف اور ضلع پولیس مل کر کم عمر ڈرائیونگ کی دل شکنی کریں اس سلسلہ میں آگاہی مہم اور واک کا انعقاد کیا جائے مہم کے دوران ہر قسم کے نقصان سے بچا جائے۔ضلع پولیس اور عوام میں قریبی تعلق پیدا کرنے کے لیے یونین کونسل کی سظح پر میٹنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے میں خود اس میں شرکت کروں گا۔ پہلی میٹنگ یوسی کندوال میں ہوگی،
ایس پی انوسٹی گیشن گلفام ناصر نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسران کو اپنے کام پر عبور حاصل کرنا ہوگا۔اپنے روزمرہ کے تفتیشی امور کو اپنی نوٹ بک میں درج کیا کرئے کام میں عزت ہے اللہ تعالیٰ بھی اچھے کام کا انعام دیتا ہے ،
Load/Hide Comments