جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) ڈی پی او کی کم عمر ڈرائیونگ کیخلاف مہم بری طرح ناکام، 7سے 15سال کے بچے سرئے عام ون ویلنگ، تیز رفتاری ، غلط پارکنگ کرنے میں مصروف، ڈی ایس پی ٹریفک کی کارکردگی صفر، چوکوں میں تعینات اہلکاروں نے بھی آنکھیں بند کر لیں ، شہری پریشان، جہلم شہر میں کم عمر ڈرائیورز کی خطرناک اور ناتجربہ کار ڈرائیونگ کے خلاف ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی کی مہم بری طرح ناکام ہو ئی ہے ۔ڈی پی او کی جانب سے شہر بھر میں آگاہی بینر ، پوسٹر آویزاں کرنے ، آگاہی واک اور دیگر اقدامات کے باوجود شہر میں کم عمر موٹرسائیکل اور چنگ چی ڈرائیورز نے انت مچائی ہوئی ہے ۔اور شہر کی ہر مرکزی روڈ پر یہ ناتجربہ کار کم عمر موٹر سائیکل سوار انتہائی تیز رفتاری اور لاپرواہی کا مظاہر ہ کرتے نظر آتے ہیں ۔ ڈی پی اوکی کوششوں کے باوجود ٹریفک پولیس نے اب تک کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کوئی گرینڈ آپریشن شروع نہیں کیا، اور ڈی ایس پی ٹریفک راجہ نثار صرف دفتر آنے اور گھر جانے کی ڈیوٹی کرتے ہیں شہر میں ٹریفک جام ، کم عمر ڈرائیونگ ، غلط پارکنگ اور چنگ چی رکشوں کے سڑکوں پر قبضہ جات، خود ساختہ اڈے اور ان سے شہریوں کو درپیش مشکلات سے ڈی ایس پی ٹریفک کو بالکل کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ چوکوں میں کھڑے پولیس اہلکار بھی کم عمر ڈرائیورز کو دیکھ کر منہ دوسری طرف کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں کم عمر بچے موٹرسائیکل کے بعد اب چنگ چی رکشے چلانے لگے ہیں جو شہر میں نہ صرف ٹریفک کے بہاو میں رکاوٹ بنتے ہیں بلکہ اکثر و بیشتر خطرناک حادثات کا باعث بھی بنتے ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈی پی او جہلم عبدا لغفار قیصرانی کی جانب سے کم عمر ڈرائیونگ کے خلاف مہم ناکام بنانے میں ڈی ایس پی ٹریفک اور اہلکاروں کا بھر پور ہاتھ ہے جو دن بدن شہریوں کے لئے درد وسر بنتا جارہا ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ ڈی پی او فوری طور اپنی نگرانی میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف گرینڈ آپریشن کروائیں اورٹریفک آفس کی ناقص ترین کارکردگی کے ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیں ۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]