کالا گجراں میں واٹر سپلائی کا پانی زہر آلود ہو گیا.
شہری زہریلا پانی پینے سے خطرناک بیماریوں کا شکار،پانی کے پائپ بوسیدہ ہو چکے ہیں،میونسپل کمیٹی کے ملازمین کا موقف.
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے نواح کالا گجراں میں واٹر سپلائی کا پانی انتہائی زہر آلود ہو چکا ہے،جس کو پینے کی وجہ سے کالا گجراں کے رہائشی انتہائی خطرناک بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں.
جب میونسپل کمیٹی جہلم کے ملازمین سے اس مسئلے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ پانی کے پائپ بوسیدہ ہوچکے ہیں جب تک ان کو تبدیل نہ کیا جائے گا یہ صورتحال بہتر نہیں ہو سکتی.
دریں اثناء کالا گجراں کے رہائشیوں نے واٹر سپلائی کے زہریلے پانی کو بوتلوں میں ڈال کر جب بلدیہ کے منتخب جنرل کونسلر عمران قریشی کو دکھایا تو انہوں نے بھی میونسپل کمیٹی اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے ملازمین سے رابطہ کر کے اس مسئلے کو حل کرنے پر زور دیا.
عمران قریشی نے جہلم لائیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ انتہائی نازک صورتحال اختیار کر چکا ہے،اس زہریلے پانی کی وجہ سے نہ جانے کیا کیا نقصانات ہو رہے ہیں،لہذا انتظامیہ کو چاہیے کہ فوری طور پرکالا گجراں کی عوام کو اس زہر سے نجات دلائیں،