جہلم لائیو(کرائم رپورٹر):کالا چوکی کی حدود میں بیوہ کے گھر ڈکیتی مزاحمت پر دو بیٹے شدید زخمی پانچ نامزد ملزمان کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی گئی اہل خانہ کے مطابق ملزمان مرکزی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے تفصیلات کے مطابق کالا چوکی کی حدود میں واقع محلہ فضل آباد کی رہائشی بیوہ رافعہ نے پولیس کو درخواست دی ہے کہ گزشتہ رات کو میں اپنے بچوں کے ساتھ گھر میں سوئی ہوئی تھی کہ ہمیں دروازہ ٹوٹنے کی آوازیں آئی ہمارے اٹھنے سے پہلے نامعلوم ملزمان کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو چکے تھے جب ہم نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے ہمیں تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا جس کے نتیجہ میں میرے دو بیٹے اللہ دتہ اور محمد عارف زخمی ہوئے ہیں ہم نے ملزمان کو پہچان لیا ہے جن میں ربنواز ،شہباز ،طاہر ،افراسیاب ،اجمل اور نامعلوم شامل ہیں جوواپس جاتے ہوئے ہمارا قیمتی سامان اور نقدی بھی اٹھا کر لے گئے ہیں لہذا ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]