جہلم لائیو(الیاس صادق وٹو )کالعدم تنظیم کا رکن جہلم کا رہائشی افغان فورسز سے لڑتے ہوئے صوبہ ننگرہارافغانستان میں ہلاک ،کالعدم تنظیم کے کمانڈر نے داراپور گاؤں جہلم میں اسکی والدہ کو اطلاع دی ،تفصیلات کے مطابق تین سال قبل ثاقب عمر ولد عمر حیات ساکن دارا پور عمر تیس سال اچانک گھر سے لاپتہ ہوگیا بزرگ ماں باپ سمیت عزیزو اقارب نے بہت تلاش کی مگرناکام رہے گذشتہ روز کالعدم تنظیم کے اراکین افغانستان کے صوبہ ننگر ہارمیں اپنے ٹھکانے پر دہشت گردی کے لئے منصوبہ سازی کررہے تھے کہ افغان فورسزنے تلاش کاروائی کرتے ہوئے انہیں ہلاک کردیا ، ہلاک ہونیوالوں میں ضلع جہلم کے نواحی علاقہ دارا پور کا رہائشی ثاقب عمر بھی تھا ،جس کی اطلاع دہشت گرد تنظیم کے کمانڈر نے اسکی والدہ کو فون کے ذریعے دی ،ہلاک ہونے والے ثاقب کے دوبھائی بیرون ملک مزدوری کرتے ہیںیادرہے کہ اس سے قبل بھی زاہد نامی نوجوان مشین محلہ نمبر1جہلم کا رہائشی افغانستان میں افغان فورسز کے ہاتھوں ماراگیا
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]