کبڈی کا کھلاڑی وقاص گجر میچ کے بعد قتل۔
مقتول مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوا رہا تھا۔
قاتل وقاص گجر کا رشتہ دار بتایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں گھریلو تنازع پر کبڈی کے کھلاڑی کو میدان میں ہی قتل کردیا گیا۔
میڈیا کے مطابق میچ کے اختتام پر کبڈی کا کھلاڑی وقاص گجر میدان میں مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوا رہا تھا کر اچانک ایک شخص نے پیچھے سے آ کر سر پر گولی مار کر وقاص کو قتل کردیا۔
واقعےکی دل دہلا دینے والی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں قاتل کو کبڈی پلیئر پر پیچھے سے آ کر فائر کرتے دیکھا جا سکتا ہے، مقتول اس وقت مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوا رہے تھے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
وقاص گجر کبڈی پلئیر کو آج میچ کے دوران کسی بندے نے گولی مار کے قتل کردیا
اللہ پاک وقاص گجر کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے pic.twitter.com/1jvzHFbM16— 𝑨𝒇𝒂𝒒 𝑨𝒉𝒎𝒂𝒅 (@Afaq__Ahmad) July 6, 2022
دریں اثناء موقع پر موجود لوگوں نے ملزم کو آلہ قتل سمیت پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
قاتل کے بارے میں معلوم ہو ا ہے کہ اس کا نام وارث گجر ہے اور وہ وقاص کا پھوپھی زاد بھائی ہے،بتیا جا رہا ہے کہ وارث نے اپنی بہن سے پسند کی شادی کرنے کی رنجش پر کبڈی کے کھلاڑی وقاص کو گولی مار کر قتل کیا۔
وقاص گجرسر پرگولی لگنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔
29سالہ وقاص گجر اپنے گاوں میں بابا بھرو شاہ میلے کے موقع پر کبڈی میچ کھیلنے کے لئے آیا تھا۔
وقاص نے ملکی سطح پر کبڈی کے متعدد مقابلوں میں حصہ لیا اور مقابلے جیتے، وہ کاہنہ کبڈی ٹیم کے کپتان تھے اور ہر سال مقامی سطح پر میچ میں کامیاب ہوتے تھے،اس نے ایک سال قبل ملزم وارث کی بہن سے پسند کی شادی کی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزم سے واقعے کے بارے میں تفتیش ہو رہی ہے، یہ واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی اور خاندانی رنجش کا معلوم ہوتا ہے،تاہم مکمل تفتیش کے بعد تمام صورتھال واضع ہوگی.