کرائے کی گاڑی لے کر ولائتی شہزادہ غائب

جہلم لائیو( ) کرائے کی گاڑی لے کر ولائتی شہزادہ غائب، پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا، تفصیلات کے مطابق غلام حسین ولد فضل احمد سکنہ بلال ٹاؤن نے تھانہ سول لائن درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ قربان ہنڈاسروس رینٹ اے کار کے نام سے محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں اور والدین کا پیٹ پال رہا ہوں یکم مئی 2017 ء کو رضوان صدیق ولد چوہدری محمد صدیق سکنہ گلشن فیروز جہلم شہزاد علی ولد محمد رفیق سکنہ نونانوالی تحصیل کھاریاں میرے پاس آئے اور کار نمبری 513/LWG ٹیوٹا کرولا XLI ماڈل 2005 ، 13 سو روپے روزانہ کرایہ کی بنیاد پر حاصل کی رضوان صدیق نے خود کو بطور ضامن پیش کیا اور معاہدہ کیا کہ اگر شہزادعلی ولد محمد رفیق بیرون ملک کویت چلا بھی جائے تو تمام تر واجبات اور گاڑی وغیرہ میں خود واپس کرنے کا پابند ہوں، آپ کی گاڑی ہمارے پاس امانت رہے گی، 16 مئی کو شہزاد کے واپس جانے پر گاڑی بمعہ کرایہ واجبات کے ساتھ واپس کردیں گے، اس طرح 16 مئی کو حسب وعدہ رضوان صدیق سے رابطہ کیا تو اس نے ٹال مٹول شروع کر دی، جس پر مجھے شک گزرا کہ مسمیان شہزاد علی ،رضوان صدیق، افتخار احمد، شاہد ولد فتح محمد میرے ساتھ ڈرامہ بازی کر رہے ہیں ، چاروں نامزد اشخاص نے ملکر میری گاڑی غائب کر دی ہے ، اور کمال ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے میری مالکیتی گاڑی کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج کروا کے شہزاد نامی شخص بیرون ملک فرار ہو چکا ہے ، جبکہ اس کے دیگر دوسرے ساتھی میری گاڑی خورد برُد کرنے کے درپے ہیں ، بااثر ملزمان نے نہ تو میرے واجبات ادا کئے ہیں ، بلکہ میری مالکیتی گاڑی ملی بھگت سے غائب کر دی ہے ، تھانہ سول لائن کے تفتیشی افسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر شاہد مصطفی نے متاثرہ شخص کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں