کراچی کے بہترین ریستوران جہاں آپ باربار جانا چاہیں گے

کراچی پاکستان کی معیشت میں اہم مقام رکھتا ہے۔اس شہر میں مختلف رنگ اور نسل کے لوگ رہتے ہیں،جس کی وجہ سے یہاں کھانے کی انڈسٹری کافی ترقی کر رہی ہے۔کراچی کے ریستورانوں میں میں دیسی،مغربی،عربی،ایرانی،فاسٹ فوڈ اور چائینیز کھانوں سمیت ہر طرح کی چوائس موجود ہے۔اس شہر کے ریستوران اچھے پکوان کے ساتھ سندھی اور پاکستانی کلچر کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔

اس بلاگ میں کراچی کے بہترین ریستورانوں کی فہرست فراہم کی جا رہی ہے۔جو آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔

Desi Cuisine

Desi Karachi

یہ ریستوران کراچی میں روایتی اور دیسی کھانوں کے لئے بہترین جگہ ہے۔سستی قیمت میں اچھا پاکستانی کھانا فراہم کرنا اس ریستوران کی سپیشیلیٹی ہے۔کراچی کے لوگ دیسی کھانوں کے لئے اس ریستوران کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس کے کھانوں کی کی اگر بات کی جائے تو یہاں مختلف اقسام کے کباب،گرلڈ مچھلی، ہلکے سے کرکری ہوئی بہاری بوٹی، اور گرلڈ جھینگوں کے ساتھ ساتھ پانی پوری اور نہاری بیف جیسے اچھے پکوان گاہکوں کو serveکیے جاتے ہیں۔ا س ریستوران کے اندرونی آرام دہ ماحول میں بیٹھ کر لوگ بہترین دیسی پکوان سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
خیابانِ شہباز، کراچی میں واقع اس ریستوران کو آپ وزٹ کر سکتے ہیں۔

Café Flo

Cafe karachi

کراچی میں اگر آپ فرانسیسی عمدہ کھانے کی تلاش میں ہیں تو یہ ریستوران آپ کی منزل ہے۔کراچی کے پوش ایریا میں قائم یہ ریستوران بہترین فرانسیسی کھانوں کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔یہ ریستوران ایک فرانسیسی ایک فرانسیسی لڑکی نے فرنچ کھانوں کے لئے کراچی میں کھولا۔اس کے ساتھ ساتھ فنچ تاریخ اور ثقافت سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے یہ ایک بہترین پناہ گاہ ہے۔یہاں پیش کیے جانے والےسموکڈ سالمن، Leek fondant کے بستر پر ہربڈ بٹر چکن اور ہلکے دھنیے اور تازہ جڑی بوٹیوں کے پیسٹو کے ساتھ گرل شدہ تازہ ٹونا سٹیک جیسے پکوان اس کیفے کی پہچان ہیں۔ یہ کیفے ڈی 82/1، بلاک 4، کلفٹن کراچی میں موجود ہے۔

Lal Qila Restaurant Karachi

Lal Qila Karachi

لال قلعہ ریسٹورنٹ کراچی میں مغل دور کے کھانوں اور ثقافت کو اجاگر کرتا ہے۔یہ ریستوران اپنے کسٹمرز کو مغل بادشاہوں کے دستر خوان پر پائے جانے والے کھانوں سے متعارف کراتا ہے۔ اس قلعہ نما ریستوران میں بیٹھ کر آپ کے سامنے مغل کھانوں کے ساتھ مغل دور کا ماحول آ جاتا ہے۔اس کے مقبول کھانوں میں مغلائی، تندوری، باربی کیو اور روایتی پاکستانی کھانے ہیں،جو لال قلعہ کی وسیع بوفے سروس سے گاہکوں کو پیش کیے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس ریستوران میں کراچی کے لوگوں کے لئے خصوصی تقریبات اور میوزک ایونٹس بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔

یہ لال قلعہ ریسٹورنٹ 10/A، شاہراہِ فیصل، کراچی پر واقع ہے۔

Kolachi

Kolachi Karachi

سمندر کنارے موجود یہ ریسٹورنٹ کراچی کے لوگوں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ شیف نور کا یہ ریستوران، پاکستانی کلاسک کھانوں کے ساتھ ساتھ کئی براعظمی یورپی طرز کے پکوان اور سمندری غذا کے کچھ شاندار پلیٹرز اپنے گاہوکوں کو پیش کرتا ہے۔ساحل سمندر پر موجود اس ریستوران کا ماحول اور ذائقے دار کھانے کراچی والوں کو کھینچ کر اپنی طرف لاتا ہے۔رات کے وقت کولاچی اپنے گاہکوں سے لھچا کھچ بھرا ہوتا ہے۔اس ریستروان کو وزٹ کرنے کے لئے آپ کو بیچ ایونیو، فیز 8، کریک سائیڈ، ڈی ایچ اے، کراچی جانا ہوگا۔

Okra

Okra Karachi

کراچی ڈیفنس میں واقع یہ ریستوران 1999میں کھولا گیا،جو اپنے متنوع مینواور خوبصورت ماحول کی وجہ سے کراچی میں بہت مشہور ہے۔اس کےپکوان وقت اور موسم کے ساتھ ساتھ تبدیل ہوتے رہتے ہیں،یعنی یہ ریستوران کراچی کے لوگوں کے موڈ کے ساتھ چلتا ہے۔اوکرا میں بحیرہ روم کے عمدہ کھانے دستیاب ہیں ،اس کے علاوہ مینیو میں ریکوٹا اور پالک راویولی، جڑی بوٹیوں کے ساتھ بریزڈ لیمب ریک، کراؤٹنز پر کوٹ ڈی ازور اسٹائل سکیلپس اور ان کے بہت سے لذیذ میٹھے بھی موجود ہیں۔اس ریستوران کا وزٹ کرنے کے لئے آپ کو 12-C، 10h زمزمہ کمرشل لین، Ph-V، DHA، کراچیجانا ہوگا۔

Oishi Sushi

Sushi Karachi

کراچی میں اگر کوئی جاپانی کھانوں کی تلاش میں ہے تو اس کے لئے بھی یہاں کافی اچھا آپشن موجود ہے۔ Oishi Sushi پاکستان میں اور خصوصی طور پر کراچی میں جاپانی کھانے اور ثقافت کی نمائندگی کرتا ہے۔یہ ریستوران کراچی کے لوگوں کو جاپانی کھانوں کا رسیا بنا رہا ہے۔جس کے مینیو میں غیر معمولی یاکیٹوری، گیوزا اور دیگر کلاسک جاپانی پکوا ن کے علاوہ کئی کوریائی سٹیپلز اور کچھ اصلی سوشی کے امتزاج جیسے آتشی ڈریگن ماکی موجود ہیں۔

اس ریستوران کا ایڈریس

Oishi Sushi, F73/4, Swiss Cottage, Block 4, Clifton, کراچی ہے۔

Fuchsia

Fuchsia Karachi

کراچی میں تھائی کھانوں کے لئے خصوصی طور پر بنایا جانے والا یہ ریستوران ایک بہترین جگہ ہے جو کراچی کو تھائی ذائقے سے متعارف کرا رہا ہے۔ اس ریستوران کاہیڈ شیف کیلون مزیدار تھائی کھانے بنانے کی وجہ سے کافی مشہور ہے۔ فوشیا کے مینو میں مرچ کے ساتھ ابلی ہوئی سی باس اور لیمن بام کے ساتھ ادرک کی کرسٹ، ونیلا ساس کے ساتھ ٹافی گلیزڈ کرسپی کیلے کے پکوڑے اور تھائی ٹی آئس کریم جیسے پکوان کسٹمرز کو بار بار یہاں لاتے ہیں۔

اس ریستوران پر جانے کا ایڈریس ای-23، دوسری کمرشل لین زمزمہ، کراچی ہے۔

La Mamma

La Mamma Karachi

کراچی میں اطالوی کھانوں کا مرکز یہ ریستوران اپنے ذائقے اور دلکش ماحول کی وہ سے جانا جاتا ہے۔، کراچی شہر میں اطالوی طرز کے نفیس کھانے کا خواہاں ہر شخص اس ریستوران کا رخ کرتا ہے جو اطالوی پکوان کے ساتھ اسکی ثقات کو بھی نمایاں کرتا ہے۔ شیرٹن ہوٹل میں واقع اس ریستوران کےمینو میں پاستا، پیزا، ریسوٹوز اور دیگر اطالوی کلاسیکی چیزوں کی وسیع رینج دستیاب ہے۔یہاں کی پہچان گرلڈ سٹیکس ،اوسوبوکو، پولو اور گنوچی ہیں جو اب اس ریستوران کے دستخطی پکوان بن چکے ہیں۔ یہ ریستوران شیرٹن کراچی میں واقع ہے۔

China Kitchen

China Kitchen

کراچی جیسے بڑے شہر میں چینی شہریوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ریستوران بنایا گیا ہے۔ یہان چائینیزپکوان کا مکمل مینیو کراچی میں چینی ذائقے کو پھیلا رہا ہے۔اس کے اہم کھانوں میں شیچوانی کھانے کے چمکدار مسالے سے لے کر لذیذ کینٹونیز ڈِم سم اور چپچپا چٹنی میں کٹے ہوئے بیف سٹرپس شامل ہیں۔

چائنا کچن جانے کے لئے آپ 73/5، سوئس کاٹیجز، کلفٹن بلاک 4، کراچی جا سکتے ہیں۔

Biryani of the Seas

Biryani Karachi

کراچی میں مقامی کھانوں کے ساتھ سمندری غزا فراہم کرنے کے لئے یہ ریستوران بنایا گیا ہے۔جس کے خصوصی پکوان جھینگے بریانی، جھینگا مکھنی ہانڈی اور گون کریب کری کراچی کے لوگ کافی پسند کرتے ہیں۔اس ریستوران میں انڈور اور آؤٹ ڈور دونوں طرح کی سہولت کے ساتھ کراچی کے لوگوں کو میں ذائقے دار دیسی کھانے پیش کیے جاتے ہیں۔

اس ریستوران کا ایڈریس دکان نمبر 20، پرنس کمپلیکس، کلفٹن، کراچی ہے۔

بشکریہ : lafunter.com

اپنا تبصرہ بھیجیں