کشمیری النسل پاکستانی کا اعزاز،برطانیہ کے شہر اولڈھم کے مئیر منتخب،
پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے مبارکباد،
تفصیلات کے مطابق کشمیری النسل پاکستانی نژاد برطانوی شہری چوہدری شاداب قمر کو برطانیہ کے شہر اولڈھم کا مئیر منتخب کر لیاگیا،گزشتہ روز حلف برادری کی تقریب میں انہوں نے حلف اٹھایا،
اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد دی،
برطانیہ میں مقیم جہلمی راجہ عمران اصغر نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ چوہدری شاداب قمر تارکین وطن کی آواز بنیں گے اور کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گے