کمشنرراولپنڈی

کمشنرراولپنڈی کا دورہ جہلم

کمشنر راولپنڈی ڈویژن گلزار حسین شاہ نے جہلم کا ہنگامی دورہ کیا ۔
انہوں نےنے گزشتہ روز ضلع جہلم کے موضع ٹوبہ میں ڈیجیٹل گرداوری کے عمل کا بغورجائزہ لیا۔
کمشنر راولپنڈی ڈیجیٹل گرداوری کو جانچنے کے لئے موضع ٹوبہ کی مقامی فصل کا معائنہ کرنے خود پہنچے۔
انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل گرداوری کے عمل کو تیز کیا جائے اور 31 دسمبر تک گرداوری کو مکمل کیا جائے۔
کمشنر گلزار حسین شاہ نے ڈیجیٹل گردآوری کی موبائل ایپ کے ذریعہ فصلوں کی جانچ پڑتال کی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اور ریونیو عملہ بھی موجود تھا۔
یاد رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ ریونیو میں کرپشن کو کم کرنے کے لئے اس کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کرنے کا کام زور شور سے جاری ہے۔
اسی مہم کے سلسلے میں کمشنر راولپنڈی جہلم آئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں