کو الا لمپور میں ہیومن ریسورس ڈوپلمنٹ نیٹ ورک کی 19 ویں سالانہ کانفرنس کا انعقاد

جہلم لائیو( ارسلان جاوید): ہیومن ریسورس ڈوپلمنٹ نیٹ ورک کی 19 ویں سالانہ کانفرنس کا انعقاد ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں ہوا،پاکستان کے علاوہ ملائشین سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی،معاشی ترقی و تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کا اعلامیہ جاری۔تفصیلات کے مطابق ہیومن ریسورس ڈوپلمنٹ نیٹ ورک کی 19 ویں سالانہ کانفرنس کا انعقاد ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں کیا گیا جس میں پاکستان کے علاوہ ملائشیا کی سول سوسائٹی کی معروف شخصیات نے شرکت کی، مہمان خصوصی ملائشین سول سوسائٹی کے نائب صدر ڈاکٹر ذوالقرنین نے اس موقع پر کہا کہ اعلیٰ معیار کی تعلیم و تربیت کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم اور معاشرہ اپنے مقاصد اور اہداف حاصل نہیں کر سکتا, باشعور قوم ہی ایک مثالی معاشرہ قائم کر سکتی ہے اور تعلیم کے بغیر یہ ممکن نہیں ،انہوں نے کہاتعلیم ایک ایسا طاقت ور ہتھیار ہوتا ہے جس کے ذریعے آپ دنیا بدل سکتے ہیں،معاشی ترقی کا دارومدار تعلیم پرہے نیشنل ایجوکیشن ایڈوائزر نصیر اقبال نے کہا کہ وطن عزیز کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں تعلیم کا معیار نہایت پست ہے، ہمارے خطے میں موجود دیگر کئی ترقی پذیر ممالک تعلیمی میدان میں پاکستان سے آگے ہیں،پاکستان میں 6 کروڑ سے زائد بچے پرائمری اور دو کروڑ سے زائد بچے سیکنڈری لیول کی تعلیم سے محروم ہیں ہمارے ہاں نظام تعلیم نہ صرف نقائص سے دوچار ہے بلکہ عدم توجہی کا بھی شکار ہیں، سول سوسائٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تب ہی 2030 تک ہم اپنے مقاصد پورے کر سکتے ہیں۔پروگرام مینجر کلثوم حسنین نے کہا کہ نظام تعلیم کو درپیش مسائل اور اْن کے حل کے حوالے سے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔خواتین کی تعلیم اتنی ہی ضروری ہے جتنی مردوں کی، ترقی یافتہ ممالک میں خواتین کا اہم کردار ہے۔شاہد اقبال خٹک نے کہا کہ ہمارے بچوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں انہیں صرف مواقع فراہم کرنیکی ضرورت ہے اور اگر انہیں مناسب سہولتیں میسر ہوں تو وہ ا پنی ذہانت و اہلیت کالوہا منوانے کی صلاحیتیں رکھتے ہیں ہمیں اولین توجہ فروغ تعلیم پر مرکوز کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ تعلیم ہی کے ذریعے موجودہ چیلنجوں سے نمٹاجاسکتا ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ اساتذہ کیساتھ بچوں کے والدین بھی اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر پوری توجہ دیں۔اسکے علاوہ سکھر فاونڈیشن کے عابد حسین چنا،سلیم احمد و دیگر سول سوسائٹی کے کثیر افراد نے شرکت کی،

unnamed (2)

اپنا تبصرہ بھیجیں