گجر ہاؤس میں ن لیگ کا اکٹھ ،اختلافات برقرار

جہلم لائیو(الیاس صادق وٹو) مسلم لیگ ن کا پُر تکلف ظہرانہ،گجر ہاؤس میں پاور شو،ایم۔پی۔اے نذر گوندل،مہر فیاض، اویس خالد، ممبر قومی اسمبلی نگہت میر سمیت ضلعی صدر اور جنرل سکیرٹری مسلم لیگ ن کی عدم شرکت، تحصیل صدر پنڈدادنخان کی ناانصافیوں کے خلاف تقریر تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گجر ہاؤس سول لائن جہلم میں پر تکلف کھانے کا اہتمام ہوا۔ جس کا مقصد نواب خاندان سے اختلافات ختم کر کے ن لیگ جہلم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا تھا۔ ظہرانے میں قومی وصوبائی اسمبلی ممبران جن میں نگہت میر، مہر محمد فیاض، اویس خالد، نذر گوندل سمیت ضلعی صدر کی عدم شرکت سوالیہ نشان بنی رہی،ضلع بھر میں کلین سویپ کرنے والی مسلم لیگ ن کے کارکنان کے جائز کام نہ ہونے پر تحصیل صدر پنڈدادنخان نے شدید الفاظ میں مقامی قائدین کی مذمت کی،ضلع بھر سے متعدد چیئرمین یونین کونسلز کے علاوہ چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان نے خصوصی شرکت کی،تاہم اس میٹنگ کے بعدمسلم لیگ ن جہلم میں موجود اختلافات مزید گہرے ہوتے نظر آئے،

اپنا تبصرہ بھیجیں