جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) گرین جہلم کا منصوبہ سست روی اور غفلت کا شکار، لگائے گئے پودے پانی نہ ملنے سے مرجھا گئے، ڈی سی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، ڈپٹی کمشنر جہلم کی جانب گرین جہلم منصوبے کے تحت ہزاروں پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا جو متعلقہ اداروں کی سستی کے باعث صرف چند درجن پودے لگانے کے بعد التواء کا شکار ہو گیا جبکہ جو پودے لگائے گئے وہ بھی دیکھ بھال نہ ہونے اور پانی سے ملنے کے باعث مرجھا کر ختم ہورہے ہیں۔ شہریوں کاکہنا ہے کہ گرین جہلم کا منصوبہ انتہائی فائدہ مند اور شہرکے ماحول کیلئے بہترین تھا لیکن محکمہ جنگلات کے افسران کی غفلت اور سستی کے باعث مقررہ تعداد کے پودے لگانے کا کام بھی رہ گیا ہے جبکہ لگائے گئے پودے بھی تباہ ہو رہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر اقبال حسین گرین جہلم منصوبہ کی حالت زار کا جائزہ لیں اور پودوں کو بروقت پانی کی فراہمی یقینی بنائیں۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]