جہلم لائیو (ایجو کیشن ڈیسک) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بگا کا کیچڑ سے بھرپور راستہ طالبات کیلئے مستقل عذاب، ووٹ لینے والے غائب، ڈی سی آفس بھی طفل تسلیاں دینے لگا، محکمہ تعلیم حسب معمول لاتعلق ، تفصیلا ت کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بگا کے قریب کچرے اور کیچڑ کی دلدل سے سکول میں زیر تعلیم سینکڑوں طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور سکول تک پہنچنا ان کیلئے پل صراط عبور کرنے کے برابر ہے ۔
سکول میں زیر تعلیم طالبات اکثر کیچڑ میں گر کر یونیفارم اور کتابوں کی حالت بگاڑ لیتی ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ، ڈی سی ، محکمہ تعلیم اور منتحب نمائندوں نے مکمل طور پر لاتعلقی اختیار کر رکھی ہے اور اہل علاقہ اور طالبات کے والدین کی بار بار اپیلوں پر بھی کوئی ایکشن لینے پر تیار نہیں ، اہل علاقہ نے بتایا کہ ڈی سی جہلم اقبال حسین خان کے آفس میں بھی کئی مرتبہ جا کر مسئلہ بارے آگاہ کیا لیکن ڈی سی نے بھی سوائے تسلیوں کے کچھ نہیں دیا، جبکہ ہمارے منتحب نمائندوں نے عوامی مسائل کی طرف توجہ نہ کرنے کا عہد کر رکھا ہے اور سینکڑوں طالبات کو درپیش مشکلات پر کوئی ذمہ دار ی لینے پر تیار نہیں ۔