گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سعیلہ عیدگاہ میں طالبات کوسینٹری ورکر بنا دیا گیا

جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سعیلہ عیدگاہ میں طالبات کوسینٹری ورکر بنا دیا گیا، ، پڑھائی چھوڑ کر پہلے سکول کی مکمل صفائی کرو ، اساتذہ کا انوکھا حکم، ای ڈی او ایجوکیشن لمبی تان کر سو گیا، ایکشن سے گریزاں،والدین کا ڈی سی سے نوٹس کا مطالبہ، تفصیلا ت کے مطابق محکمہ تعلیم کے حالات دن بدن دگرگوں ہو رہے ہیں اور سی او ایجوکیشن کے حکم پر پہلے سکول کے چوکیداروں ، نائب قاصدوں سے صفائی کے احکامات جاری کئے گئے جس کے بعدا ب اساتذہ نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے معصوم طالبات کو پڑھانے کی بجائے سکول کی صفائی پر مامور کر دیا ہے اس حوالے سے معلوم ہو اہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سعیلہ عیدگاہ کی برانچ میں سینٹری سٹاف نہ ہونے کی بنا پر ہر کلاس کی طالبات کو روزانہ صفائی پر لگا دیا جاتا ہے سالانہ امتحانات کو صرف چار ماہ رہ جانے پر بھی پڑھائی کی طرف توجہ دینے کی بجائے صفائی پر توجہ دی جارہی ہے جس سے طالبات کا مستقبل داو پر لگ گیا ہے اور پڑھائی دن بدن تباہی کی طرف جارہی ہے اس سلسلہ میں محکمہ تعلیم کے افسران نے توجہ نہ کرنے کا عہد کر رکھا ہے طالبات کے والدین کا کہنا ہے کہ ڈی سی طالبات سے صفائی کروانے کا نوٹس لیں جس سے نہ صرف پڑھائی متاثر ہو رہی ہے بلکہ طالبات کے یونیفارم اور صحت بھی بری طرح تباہ ہو رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں