پاک ویلنسیا

گوگل پلس تنقید کے باوجود نئے انداز میں

سوشل میڈیا پر ایک عرصے مذاق کا نشانہ بننے والا گوگل پلس اب بھی ہتھیار ڈالنے پر آمادہ نظر نہیں آتا اور اب گوگل نے اسے ایک نئی شکل دے دی ہے۔

گُوگل پلس کی نئی ویب سائٹ کی توجہ کا مرکز اب ’کلیکشنز‘ (دلچسپیوں کے مجموعے) اور ’کمیونیٹیز‘ (سماجی حلقے) ہوں گے تاکہ اسے ذاتی نوعیت کے نیٹ ورک سے زیادہ پسندیدہ مشاغل کے نیٹ ورک کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔

گوگل کا نیا لوگو متعارف کروا دیا گیا

اپنے بلاگ پوسٹ میں گُوگل لکھتا ہے کہ ’ہم مکمل طور پر نئی شکل کے ساتھ گُوگل پلس کو متعارف کروانے کا آغاز کر رہے ہیں جس میں کمیونیٹیز اور کلیکشنز کو ترجیح دی گئی ہے۔ دلچسپیوں اور مشاغل پر انحصار کرنے والا گُوگل پلس استعمال میں پہلے کی نسبت آسان اور سادہ ہے۔‘

بلاگ پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ہم نے اسے انٹرنیٹ، اینڈروئڈ اور آئی او ایس کے حساب سے اسے از سرِ نو تشکیل دیا ہے اور اب اس کا استعمال موبائل فونز پر پہلے سے زیادہ سہل ہو گیا ہے۔ اب آپ بڑی سکرین استعمال کر رہے ہوں یا چھوٹی، آپ یکساں اور تیز رفتار تجربے سے گزریں گے۔‘

ادارے کا کہنا ہے کہ اس نے گُوگل نیٹ ورک کے صارفین کے طریقہ استعمال کا تجزیہ کیا ہے کہ وہ کن مخصوص سہولیات کو استعمال کر رہے ہیں اور ان کے لیے بار بار کیوں گُوگل پلس کی جانب لوٹ کر آتے رہے ہیں۔

SOURCE – READ MORE

اپنا تبصرہ بھیجیں