جہلم کے نواحی علاقہ موضع گگڑ خورد کے معروف خاندان کے چشم و چراغ کی شادی خانہ آبادی کی تقریب۔
دعوت ولیمہ میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ علاقہ بھرسے کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
ولیمہ کی تقریب ضلع میرپور آزاد کشمیر کے نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے نواحی علا قہ موضع گگڑخورد کے معروف خاندان کے چشم و چراغ ،چوہدری لال حسین مرحوم کے پوتے ،چوہدری زبیر اصغر وچوہدری ریحان اصغر گجر کے بھانجے،چوہدری ناصر محمود (حال مقیم امریکہ) کے کزن اور نصیر احمد چوہدری (حال مقیم امریکہ) کے صاحبزادے حمزہ نصیرچوہدری کی شادی خانہ آبادی کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی،شادی کی تقریب میں چوہدری راشد منہاس سینئر رہنما مسلم لیگ ن ضلع جہلم نے خصوصی طور پرشرکت کی.
دریں اثناء ولیمہ کی تقریب ضلع میرپور آزاد کشمیر کے نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی،اس موقع پر چوہدی لال حسین سابق ایم پی اے،چوہدری بوٹا جاوید صدرمسلم لیگ ن جہلم ،ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری سابق وائس چیئرمین ڈسٹرکت کونسل جہلم، راجہ اویس خالد سابق ایم پی اے،چوہدری غلام احمد زمرد صدر پی ٹی آئی جہلم،راجہ افراسیاب سابق چیئرمین یوسی لدھڑ،راجہ مبارک کیانی سابق چیئرمین یوسی مغل آباد،چوہدری حسن مصطفیٰ چیئرمین گجر یوتھ فورم،چوہدری ظہیر الہیٰ گورسی بانی گجر یوتھ فورم جہلم،چوہدری عمر مشتاق برگٹ صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،چوہدری سہیل عزیز ایگزیکٹو ممبر چیمبر آف کامرس،چوہدری شریف یعقوب،راجہ حیدرعباس سوہاوہ ، سینئر صحافی دلنواز احمد ،میاں ریحان عنصر دینہ، میاں ہارون دینہ،چوہدی آصف پسوال سابق کونسلر،وقاص آصف پسوال،عمر سعید چوہدری،چوہدری شاہد رضا،مہر وقار علی ، چوہدری سونی گجر،چوہدری حنیف بیگ پور اور چوہدری ظفر صدیق پسوال کے علاوہ علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
میزبانی کے فرائض چوہدری ریحان اصغر گجر،سفیر احمد چوہدری اور صغیر احمد چوہدری نے ادا کیے،آخر میں تمام مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا.
یہ تقریب بعد از نماز عصر اپنے اختتام کو پہنچی۔