گھرمالہ یونین کونسل کا نیا یوتھ کونسلر منتخب کر لیا گیا

جہلم لائیو (چوہدری سہیل عزیز)گھرمالہ یوسی کا یوتھ کونسلر عامر پہلوان کا استعفیٰ ،منیب گجر کویوتھ کونسلر منتخب کرلیاگیا،یادرہے کہ منیب گجر مرحوم وائس چئرمین چوہدری ضیاء القمر گجر کے چچا زادبھائی ہیں ذرائع کے مطابق یوتھ کونسلر عامر حنیف پہلوان نے بیرون ملک روانگی سے قبل استعفیٰ دیا جس پر یوسی گھرمالہ کااجلا س بلایا گیا اور کونسلرز نے باہمی اتفاق رائے سے منیب گجر کے حق میں پیش کی جانیوالی قرار داد کو منظور کرلیااسطرح انہیں یوتھ کونسلر یوسی گھرمالہ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ،اور کاروائی کا ریکارڈ ڈسٹرکٹ الیکشن آفس بھجوا دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں