جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود فیس وصول کرنے والے اداروں کو شوکاز نوٹس جاری، جواب نہ دینے پر رجسٹریشن کینسل کر دی جائے گی نوٹس کا متن ، چند اداروں کے علاوہ اکثراداروں کو چھوڑ دیا گیا ، شہریوں کا تمام سکولوں کے خلاف ایکشن کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ کی جانب سے نجی سکولوں میں چھٹیوں کی فیس وصول کرنے پر پابندی کے باوجود فیس وصول کرنے والے اداروں کو سی ای او ایجوکیشن کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سات دن میں جواب طلب کر لیا گیا ہے
شہر کے اہم تعلیمی اداروں جن میں بیکن ہاوس، سٹی سکول، لاہور لائسیم، دارارقم، بحریہ فاونڈیشن، ائیر فاونڈیشن ، الائیڈ سکول، العصر سکول اور ایجوکیٹر ز شامل ہیں کو نوٹس دے دیا گیا ہے جبکہ اسلامیہ سکول روڈ، ڈھوک جمعہ ، جی ٹی روڈ پر کئی ایک بڑے تعلیمی اداروں کو فیس وصول کرنے کے باوجود ابھی تک نوٹس نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے ان کی لوٹ مار جاری ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ تمام تر نجی سکول تین ماہ کی ہزاروں روپے فیس بلاوجہ لیتے ہیں حالانکہ یہ سکول اپنے سٹاف کو بھی تین ماہ کی تنخواہ نہیں دیتے اور لاکھوں روپے مفت میں ہڑپ کر جاتے ہیں اس لئے تما م سکولوں کے خلاف ایکشن لیا جائے اور والدین کو لوٹنے والے نجی اداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔دوسری جانب کئی ایک نجی سکولوں نے والدین کو فیسوں بارے بتانے یا سی ای او آفس میں شکایات لگانے سے سختی سے منع کردیا ہے اور بچوں کو سکول سے نکالنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں ۔