ہسٹاریکل ریسرچ سوسائٹی جہلم

ہسٹاریکل ریسرچ سوسائٹی جہلم کے وفدنے انجم سلطان شہباز کی تیمارداری کی

جہلم لائیو( ادبی ڈیسک) ہسٹاریکل ریسرچ سوسائٹی جہلم کے وفد کا تحقیقی دورہ ، انجم سلطان شہباز کی تیمارداری بھی کی گئی ، ارض وطن کی تاریخ کا مطالعہ ۔ ضلع جہلم کی خوش قسمتی ہے کہ اس کی مقامی تاریخ پر تحقیق کرکے اسے محفوظ بنایاجا رہا ہے جو اہل علم کے لئے باعث طمانیت ہے ، نوجوانوں بالخصوص طلباء و طالبات کووہ مشاہدہ و مطالعہ کو وسعت دیتے ہوئے اسے بامقصد بنائیں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبدالشکور ملک ، محمد عمر بٹ اور سالک نصیر پر مشتمل ہسٹاریکل ریسرچ اینڈ ہابی پرموشن سوسائٹی کے وفد نے ممتاز تاریخ دان اور ادیب انجم سلطان شہباز سے ملاقات میں کیا اس موقع پر سالک نصیر نے اپنی نو تخلیق کتاب ’’تیمور کے دیس میں ‘‘ حاضرین کو پیش کی اور انجم سلطان شہباز جو شدید علیل ہیں ان کی صحت کی بھی دعا کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں