جہلم لائیو ( بیورو رپورٹ ) ڈھوک فردوس میں سرکاری سکول کے ہیڈ ماسٹرپر حملے کے ملزمان تاحال آزاد، سکول میں گھس کے ہیڈ ماسٹر اور طلبا کو تشدد کا نشانہ بنانے والے فاروق اور دیگر ملزمان ہیڈ ماسٹر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے، پولیس کی جانب سے تاحال خاموشی ، ڈی سی سے فوری نوٹس کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق ڈھوک فردوس میں واقع گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میں ایک ماہ قبل علاقہ کے بدمعاشوں فاروق اور دیگر ساتھیوں نے ہیڈ ماسٹر ظفر کو سکو ل میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جبکہ چھڑوانے کیلئے آنے والے کئی معصوم طلبا بھی ان مسلح افراد کو نشانہ بن گئے ہیڈماسٹر کو زخمی کرنے کے بعد فاروق دوکاندار اور دیگر ساتھیوں نے سکول کے چوکیدار کو بھی مار پیٹ کی تھی جس کی درخواست تھانہ سول لائن دئیے ایک ماہ گزر جانے پر بھی مقدمہ درج نہ ہونے سے بااثر افراد سرئے عام دندناتے پھرتے ہیں اور ہیڈ ماسٹر کو سبق سکھانے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں ہیڈ ماسٹر ظفر کے مطابق محکمہ تعلیم اور محکمہ پویس کو دی جانے والی درخواستوں پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا اور تاحال میری جان کو خطرات لاحق ہیں جبکہ سکول کے بچے بھی بدمعاشوں سے خوفزدہ ہیں ، اہل علاقہ نے ڈی سی اقبال حسین اور ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی سے سرکاری سکول میں مار پیٹ کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]