یوم حضرت علیؓ کے موقع پر سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں،سیکورٹی آفیسر فرخ بٹ

جہلم لائیو (بیورو روپوٹ ) یوم حضرت علیؓ کے موقع پر سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں حسب معمول یوم علیؓ کی مجالس و جلوس پرامن طریقے سے منعقد ہوں گے چیف سیکورٹی آفیسرفرخ بٹ کی میڈیا سے گفتگو، 21رمضان المبارک کے حوالے سے تمام تر سیکورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نگرانی میں تمام جلوس، مجالس منعقد کی جائیں گی 18رمضان سے جاری مجالس کی سیکورٹی کیلئے امام بارگاہوں کے خصوصی سیکورٹی پلان تیار کیا گیا ہے یہ بات ڈی پی او آفس سکیورٹی برانچ کے انچارج فرخ بٹ نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کی خاطر تمام مسالک کے علما ء کرام اور امن کمیٹیوں سے مل کر لائحہ عمل ترتیب دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ضلع میں کسی بھی مسلک کے جلوس ، محفل پر کسی قسم کی کوئی بدمزگی نہیں ہوئی جس کیلئے ضلع جہلم کے علماء ، مشائخ کے تعاون کے ہم شکر گزار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تعاون سے جرائم پیشہ اور امن دشمن عناصر کے تمام منصوبے ناکام بنائے جائیں گی ، ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی اور دیگر افسران کی جانب سے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے احکامات پر مکمل عمل درآمد کیا جارہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں