جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے جلسے جلوسوں ریلیوں کا انعقاد، شرکاء اور مقررین کا کشمیریوں کی ہر قسم کی امداد جاری رکھنے کے عزم کی تجدید.
بھارتی مظالم کے خلاف نعر ے بازی۔ 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی مختلف سماجی وسیاسی جماعتوں کی جانب سے ریلیوں ، جلسوں جلوسوں کا اہتمام کیا گیا.
چیئرمین بلدیہ جہلم مرزا راشد ندیم کی قیادت میں ٹی ایم اے جہلم سے ایک جلوس نکالا گیا جو اکرم شہید پارک جا کر اختتام پذیر ہو ا،
دوسری جانب جماعت اسلامی ضلع جہلم کے امیر عبدالحمید جہلمی اور جماعت الدعوۃ پاکستان کے زیر اہتما م ایک بڑا جلوس نکالا گیا جو شاندار چوک جا کر اختتام پذیر ہو اجہاں مقررین محمود مرزا جہلمی، زاہد اختر پی ٹی آئی ، عدیل احمد، خلیل احمد کاظمی نے کشمیر پر بھارتی فوج کے غاصبانہ قبضے کے خلاف نعرے بازی کی اور تقاریرمیں کشمیریوں کی جد و جہد آزادی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کشمیریوں کی اخلاقی ، مالی اور سماجی امداد جاری رکھنے کا عزم کیا.
جبکہ جماعت الدعوۃ کی جانب سے مقررین نے حافظ سعید کی نظربندی کے خلاف حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نظر بندی فوری ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے اکرم شہید پارک میں پاکستان کا جھنڈا لہرانے کے بعد آگاہی واک میں حصہ لیا اور شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان کا کہنا تھا کہ ہم کشمیرپہ ہونے والے ظلم و ستم کی دفع آخری دم تک کرتے رہیں گے اور اب وقت آ چکا ہے کے کشمیرکی آواز کو اقوام متحدہ کے اعوانوں تک پہنچا کر اس کا حل نکالا جائے.
اس موقع پرکشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لئے کشمیر یکجہتی واک کا اہتمام کیا گیا ۔کشمیر یکجہتی واک میں ضلح جہلم کے افسران، صحافی کمیونٹی ،وکلاء ،سیاسی و سماجی جماعتیں اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد موجود تھی۔ بعد ازاں جہلم مشین محلہ نمبر 3 سے ریلی کا انقعاد کیا گیا اور جہلم کے پل پر انسانی ہاتھوں سے بنی زنجیر اس بات کی گواہی دیتی رہی کے بھارت کی بربریت آج بھی زندہ ہے ۔اس موقع پر واک میں شریک شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر مانگے آزادی،کشمیریوں پر ظلم بند کرو کے نعرے تحریر تھے جبکہ کشمیر زندہ باد ، بھارت مردہ باد، اورکشمیر ہم تمہارے ساتھ ہے کہ فلک شگاف نعرے بھی فضاء میں گونجتے رہے ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے مزید کہا کہ پاکستان کا ہر فرد کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ نا صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر کشمیر کے مسلئے کو حل کرنے کے لئے کام کرنا ہوگااور انہیں اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا موقع دیا جائے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام امن خواہ ہیں اور کشمیر کی آزادی امن کی راہ میں روکاوٹ بنی ہوئی ہے کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قرادوں کے ذریعے جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ کشمیری مسلمانوں کو آزاد ی مل سکے۔