جہلم لائیو:(نمائندہ خصوصی):جہلم بھر کی یونین کونسلوں میں مخصوص نشستوں پر انتخابات منعقد ہوئے،جس میں مسلم لیگ ن کا پلڑا بھاری رہا.
کچھ جگہوں پر اپ سیٹ ہوا.
یونین کونسل سنگھوئی میں ایم این اے مطلوب مہدی کے حمایت یافتہ جبکہ یونین کونسل کھوکھا میں پی ٹی آئی اور ایم پی اے مہر فیاض کا حمایت یافتہ امیدوار ہار گئے.
یونین کونسل کھوکھا میں مسلم لیگ ن گھرمالہ گروپ کا حمایت یافتہ امیدوار یوتھ کونسلر منتخب،ضلع بھر کی 44یونین کونسلوں میں سے 35یونین کونسلوں میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مخصوص نشستوں پر کامیاب۔
تفصیلا ت کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے آخری مرحلے میں یونین کونسلز کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کا پلڑا ایک دفعہ پھر بھاری رہا.ضلع بھر کی یونین کونسلوں میں خواتین ،کسان اور یوتھ کی مخصوص نشستوں پر گزشتہ روز انتخابات منعقد ہوئے ،مجموعی طور پر 35یونین کونسلوں میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہوئے ،تاہم یونین کونسل کھوکھا میں یوتھ کونسلر کی اکلوتی مخصوص نشست پر پی ٹی آئی اور ایم پی اے مہر محمد فیاض گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار برائے یوتھ کونسلر فہد اقبال کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مسلم لیگ ن گھرمالہ گروپ ڈاکٹر بشیر کا پلڑا بھاری رہا.یاد رہے کہ یہ یونین کونسل مسلم لیگ ن کے ایم پی اے مہر محمد فیاض کے آبائی علاقے سے کچھ دور واقع ہے.جہاں مہر فیاض کی برادری کی اکثریت ہے مگر ن لیگ کے مقامی کارکنان سے اختلافات کی وجہ سے ان کا میدوار اس دفعہ ہار گیا.
اسی طرح گھرمالہ گروپ کے فیصل اشفاق بھی یوتھ کونسلر منتخب ہو گئے،یونین کونسل سنگھوئی میں ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی گروپ کے حمایت یافتہ امیدواروں کو کسان اور یوتھ کونسلر کی مخصوص نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ،چیئرمین یونین کونسل سنگھوئی راجہ احسن رضا گروپ کے امیدوار کسان اور یوتھ کی مخصوص نشستوں پر کامیاب ہوئے۔