چوہدری محمف اقبال بھلہ

یونین کونسل میں کامیابی کے بعد چوہدری محمف اقبال بھلہ کا نیا اعلان

جہلم لائیو:( نمائندہ خصوصی) ضلع جہلم کی سیاست میں تبدیلی کا آغازتحصیل پنڈ دادنخان سے چیئرمین یونین کونسل ٹوبھہ چوہدری محمد اقبال بھلہ نے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل جہلم کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا .

انھوں نے یہ اعلان تحصیل پنڈ دادنخان کے عوام کی آواز پر کیا ہے جبکہ علاقہ بھر سے عوام نے بھی انکی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ،چوہدری محمد اقبال بھلہ نے ڈسٹرکٹ چیئرمین کے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے مہم کا آغاز بھی کر دیا ہے.

سب سے پہلے وہ اپنے علاقہ کی ہر دلعزیز شخصیت سید منشاء عباس بخاری آف ڈھڈی تھل کو اعتماد میں لینے کے لئے انکے پاس گئے مخدوم سید صفدر علی بخاری ؒ کے دربار پر حاضری دی اور نومنتخب ممبر ضلع کونسل جہلم ملک اسلم کھوکھر سے بھی ڈھڈی تھل میں ملاقات کی دریں اثناء چوہدری محمد اقبال بھلہ نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پہلی بار حصہ لیا اور بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے چیئرمین یونین کونسل ٹوبھہ منتخب ہوئے انھوں نے اپنے مد مقابل کو نو سو ووٹوں سے شکست دی جبکہ حلقہ این اے63جہلم کے حالیہ ضمنی انتخابات میں ن لیگی امید وار راجہ مطلوب مہدی کو ایم این اے منتخب کرایا تا ہم ضلع جہلم کی چیئرمین کے اعلان کے بعد تحصیل پنڈ دادنخان اور خاص کر علاقہ تھل کے عوام میں بہت خوشی پائی جاتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں