یوکرین

یوکرین میں پھنسے ہوئے پاکستانی طلب علموں کی پولینڈ منتقلی شروع

یوکرین میں جنگی صورتحال کی وجہ سے پولینڈ نے پاکستانی درخواست پربارڈر کراسنگ پوائنٹس کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین میں جنگ کے باعث پھنس جانے والے پاکستانی طلبہ کو بحفاظت نکالنے کیلئے پاکستانی حکام نے کوششیں شروع کر دیں،تاحال 35 طلبہ بحفاظت پولینڈ منتقل کیے گئے ہیں۔

پولینڈ نے ابتدائی طور پرپاکستانی طلبہ کوپیدل بارڈر کراس کرنے کی اجازت دی گئی تھی تاہم پاکستانی حکومت کی جانب سے کی گئی درخواست کے پیش نظر پولینڈ کی حکومت نے8 بارڈر کراسنگ پوائنٹس کھولے ہیں۔

یوکرین میں پاکستانی سفارت خانے میں پھنسے ہوئے طلبہ کو پہلے ہی ٹرین کے ذریعے پولینڈ روانہ کیا گیا تھا ، اب مزید 65 پاکستانیوں کو روانہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان ایئرلائنز کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک اور یوکرین میں متعین پاکستانی سفیر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، جس میں طلبہ کی محفوظ منتقلی اور وطن واپسی کے طریقہ کار پر بات چیت ہوئی۔

سفارتی ذرائع نے کنفرم کیا ہےکہ یوکرین میں پھنسےتمام پاکستانی طلباء کو یوکرین کے شہر ٹرنوہل میں پہلے اکٹھا کیا جائے گا، پھرپولینڈ میں پاکستانی سفارت خانے میں منتقل کیا جائے گا،بعد ازاں پی آئی اے کے بوئنگ طیارے کے ذریعےطلبہ کو وطن واپس لایا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں