وزن میں کمی

2022 میں وزن میں کمی لئے چند اہم نکات مد نظر رکھیں

آج کل وزن کم کرنے کے بارے میں ہر کوئی بات کرتا نظر آتا ہے.

تاہم بعض اوقات کوشش کے باوجود وزن کم نہیں ہوتا اور یہ کام ناممکن محسوس ہوتاہے۔

دراصل، کم کھانے اور زیادہ حرکت کرنے کا سوچنا آپ کو وزن کم کرنے میں مدد نہیں دےگا، یہ صرف آپ کو مایوس کرے گا کیونکہ آپ وزن بڑھاتے رہتے ہیں اور ممکنہ طور پر اس عمل میں آپ کی حوصلہ افزائی ختم ہوجاتی ہے۔

وزن کم کرنے کے لیے آپ کو اپنےاہداف کا تعین کرنا ہو گا، اپنی سوچ کو ایڈجسٹ کرنا ہوگا، اوراس کام کے لئے اکثر دوسروں لوگوں کی مدد بھی درکار ہوتی ہے۔

وزن کم کرنے کے لئے کچھ اہم نکات یہاں بیان کیے جا رہے ہیں۔

چھوٹے مقاصد پر بھروسہ کریں:

اگر آپ بڑے اہداف سے گریز کرتے ہیں تو چھوٹے اہداف کو حاصل کرنے میں آسانی ہو جائے گی ،اس لئے چھوٹے مقاصد کو پیش نظر رکھیے،اس کے معنی یہ ہیں کہ آپ اگر 30پاؤنڈ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو ابتدائی طور پر ہدف کم رکھیں پھر اس پر پوری توجہ سے عمل کریں،آہستہ آہستہ آپ بڑا ہدف بھی حاصل کرنے کے قابل ہو جائیں گے،

ڈیڈ لائن مقرر کریں:

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ وزن کم کرنے کے لئے اپنے ہدف کے ساتھ ساتھ ایک ڈیڈ لائن بھی مقرر کریں گے تو آپ کامیابی حاصل کریں گے،یعنی کوئی شیڈول بنائے بغیر آپ اس کام کو صحیح انجام نہیں دے سکتے،آپ سست ہو جائیں گے،آج کا کام کل پر چھوڑ دیں گے،لہذا ٹائم فریم بنائیں،ہر روز اس پر عمل کریں،پھر نتیجہ سامنے آئے گا۔

جسمانی ردو بدل پر نظر رکھیں:

وزن کم کرنے کی کوشش کرتے وقت، آپ کو گیم پلان جاننا ہو گا،اس کام کے دوران آپ کو خصوصی طور پر وزن کی تبدیلی کو مدنظر رکھنا ہوگا،اس کے لئے ڈیجیٹل ایپس(Digital Apps) اور دیگر سائنسی آلوں کی مدد بھی لی جا سکتی ہے، پھراس نگرانی کے دوران آپ یہ سمجھنے میں کامیاب ہوں گے کہ ایک دن میں آپ کتنا وزن کم کر سکتے ہیں،اس سے آپ کو تمام صورتحال سے آگاہی ہو جائے گی،اور اعدادوشمار کے ساتھ آپ کا کام بھی آسان ہو جائے گا۔

تازہ ہوا بہت ضروری ہے:

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ تازہ ہوا کی مدد سےوزن کم کیا جا سکتاہے۔ اس لئے دوپہر کے کھانے کے بعد کچھ وقفہ لیں،باہر نکلیں،تازہ ہوا سے روشناس ہوں،اس سےآپ کے جسم اور دماغ پر اچھا اثر پڑے گا،جرنل آف انوائرنمنٹل سائیکالوجی کی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ روزانہ چہل قدمی کرتے ہیں ان کا وزن ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ کم ہوتا ہے جو ہلکی پھلکی واک نہیں کرتے تھے،لہذا وزن کم کرنے کے لئے تازہ ہوا کا استعمال کافی مفید ہو سکتا ہے۔

مثبت سوچ:

اپنے وزن میں کمی کے سفر کو آسان بنانے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ مثبت سوچنا شروع کر دیں، آپ کسی چیز سے محروم ہیں اس پر توجہ دینے کے بجائے، اپنےپاس موجود ہر چیز کی تعریف کریں اور اس سے فائدہ اٹھائیں! بہت ساری صحت مند کھانے کی اشیاء ہیں جو آپ کو کسی بھی سپر مارکیٹ میں مل سکتی ہیں ،ان سے فاءدہ اٹھائیں،دوسرے لوگوں کی منفی باتوں کو نظر انداز کریں،اور اپنے ٹریک پر نظر رکھیں۔

پانی استعمال کریں:

ہمارے جسم کے لیے پانی بہت ضروری ہے،یہ آپ کے جسم کو فلٹر کرتا ہے، اس کے استعمال سےبھوک بھی کم ہو سکتی ہے،Obesity Reviews میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کھانے سے پہلے پانی کا گھونٹ پینے سے کھانے کے دوران کافی مدد ملتی ہے،جب ہم پانی کی بات کرتے ہیں توسادہ پانی کے ساتھ ساتھ متبادل کے لیے اسے لیموں کاپانی بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔بہرحال پانی اللہ تعالٰی کی ایک ایسی نعمت ہے جو انسانی جسم کے لئے بے حد مفید ہے۔

بھوک پر کنٹرول حاصل کریں:

اکچر لوگ وزن کم کرنے لے لئے لوگ فوری نتائج چاہتے ہیں ،لیکن ایسا ممکن نہیں،اس لئے ہمیں اس دروان صبر اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ہو گا،بھوک پر کنٹرول حاصل کرنا ہو گا، یہ ایک ایسا ہنر ہے جو وزن میں کمی کے دوران کامیابی کی چابی ہے،اس سے آپ دنوں میں نتائج دیکھ سکتے ہیں۔

کھانے کی مقدار:

وزن میں کمی کرنے کے سفر کے دوران آپ کو کھانے کی مقدار کا تعین کرنا ہوگا،یعنی دن میں تین کی بجائے آپ پانچ دفعہ کھانا کھا سکتے ہیں،لیکن اس دوران کھانے کی مقدار کم رکھیں،جو آسانی سے آپ کے جسم میں ہضم ہو سکے،اس سے ااپ کو جسمانی طور پر تقویت بھی ملے گی اور وزن میں کمی کا سفر بھی چلتا رہے گا۔

دوسروں سے تجربات شیئر کریں:

وزن میں کمی کے ساتھ اپنی جدوجہد میں تنہا محسوس رہناآسان ہے، لیکن جب آپ دوسرے لوگوں سے اپنے تجربات شیئر کریں گے تو آپ کو اس گفتگو سے کافی نئی معلومات مل سکتی ہیں ،جس سے آپ متحرک بھی رہیں گے اور آگاہی بھی ملتی رہے گی !

اپنا تبصرہ بھیجیں