23 مارچ کو جادہ میں اکھاڑہ منعقد ہو گا

جہلم لائیو(سپورٹس ڈیسک) تاریخی یادگار اکھاڑاو میلہ چوہدری حاجی فضل داد (مرحوم ) 23مارچ کو منعقد ہو گا، میلہ سماجی، سیاحتی ، ثقافتی ، تجارتی اور تاریخی اہمیت کا حامل اور قومی اتحاد و یکجہتی کی علامت ہے، ٹومبی کیلئے 130 مالکان نے اکھاڑامیں حصہ لینے کیلئے شرکت کی ، میلے کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے بہترین انتظامات کیے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میلہ چوہدری حاجی فضل داد( مرحوم) کے متہم چوہدری واسب حسین نے اکھاڑا میں حصہ لینے والے 130بیل مالکان کے نمبر فائنل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی میلہ بہاراں سماجی، سیاحتی ، ثقافتی ، تجارتی اور تاریخی اہمیت کا حامل اور قومی اتحاد و یکجہتی کے ساتھ منایا جائیگا جشن بہاراں میلے کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے اس سلسلہ میں انتظامیہ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے اس موقع پر ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے کثیر افراد ثقافتی کھیل دیکھنے کیلئے حسب سابق روایت شرکت کرینگے اس موقع پر اے سی جہلم ضیغم نواز نے کہا کہ اس تاریخی میلے کو بھر طریقے سے منایا جائیگا ۔آخر میں منتظمین کی جانب سے ضیافت کا انتظام بھی کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں