موبائیل خدمت وین

جہلم میں موبائیل خدمت وین کی گھر کی دہلیز پر سروس جاری

جہلم لائیو(بیورو رپورٹ): حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں موبائیل خدمت وین کی گھر گھر سروس جاری،عوام کو ان کے ڈور سٹیپ پر خدمات فراہم کی جاری ہیں،عوام نے آئی جی پنجاب،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک،ڈی پی او جہلم اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم کی خدمات کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں دوسرے اضلاع کی طرح جہلم میں بھی موبائیل خدمت وین کی جانب سے عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں،اسی سلسلے میں گزشتہ روز یونین کونسل بوکن و چک جمال کے علاقہ موضع جکر،متیال،پسوال،پنڈی خیرہ اور ملحقہ علاقے میں شہریوں کو موبائیل خدمت وین میں تعینات ہارون رشید ٹریفک وارڈن جہلم کے زیر نگرانی دیگر عملے نے موٹر سائیکل لائسنس سمیت مختلف قسم کی خدمات فوری طور پر فراہم کیں،اس سرگرمی میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اور عملے کے تعاون اور خدمات کو سراہا۔


شہریوں نے اس موقع پر جہلم لائیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنا بہت اچھا اقدام ہے،اور ہم آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فرحان بیگ،ڈی پی او جہلم ناصر باجوہ،اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم رضا حسنین اعوان کی خصوصی کاوش کو سراہتے ہیں،اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اس امید کا بھی اظہاربھی کیا کہ یہ سہولت جاری رہنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں