لطیف کھوسہ

وزیر اعظم کو احتساب سے بھاگنے کی اجازت نہیں دیں گے: لطیف کھوسہ

کراچی ( دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے ، تبھی وزیر اعظم احتساب سے بھاگ رہے ہیں ، ہم احتساب سے بھاگنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کے وکیل اور پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ عدلیہ ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت کی جلد سماعت کو ممکن بنائے ۔ دال میں کچھ کالا ہے تبھی وزیر اعظم احتساب سے بھاگ رہے ہیں۔ ہم احتساب سے بھاگنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ احتساب نہیں تو جمہوریت ، ریاست اور عوامی فلاح ممکن نہیں ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے واضح موقف اختیار کیا ۔ لڑائی اس بات پر نہیں کہ چوری کو روکا نہ جائے بلکہ اس بات پر ہے کہ ریاست اپنا کام کیوں نہیں کررہی ؟ نوازشریف وزیر اعظم پنجاب بن کر نہ سوچیں بلکہ وزیر اعظم پاکستان بن کر سوچیں ۔ عمران خان کے طریقہ کار پر اختلاف ہے ایشوز پر نہیں ۔ دھرنے سے ریاست کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں ۔ ریلی نے ثابت کر دیا کہ پیپلز پارٹی فعال اور بڑی جماعت ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں