جہلم لائیو ( سٹاف رپورٹر)جہلم میں روزنامہ دن روالپنڈی کی 19ویں سالگرہ کی پر وقار تقریب ،ایڈیٹر ممتازحسین بھٹی کا فقید المثال استقبال ،صحافیوں کی کثیر تعداد میں شرکت، اکرم شہید نشان حیدر پارک پہنچنے پرمیزبان بیو روچیف جہلم روزنامہ دن روالپنڈی چوہدری سہیل عزیز ،صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود،ڈاکٹر سہیل امتیاز خان،شہباز بٹ ،محمد اشتیاق پال،وسیم قریشی،نوید بٹ،راجہ جہانزیب ، سیداکرم شاہ، قدیر بیگ،غلام قادر،ملک انجم، نجف شہزاد،شیخ عتیق ، عاطف بٹ،مصطفی بٹ،عمیر راجہ،نوید احمدساجدمحمود،ظفر نور،کفیل بیگ،سیدناصر شاہ،سید کامران شاہ و دیگر نے معزز مہمانوں کو پھولوں کے ہار پہنائے اس کے بعد اکرم شہید لائبریری کے ہال تک پھولوں کی پتیاں نچھاور کر تے ہوئے معزز مہمانوں کو لے جائے گیاایڈیٹر ممتاز حسین بھٹی کے ہمراہ شیخ ارشدمحمود ،اللہ داد صدیقی، محمدسہیل و دیگر بھی تھے روزنامہ دن روالپنڈی کی 19ویں سالگرہ کی پر وقار تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوااور نعتِ رسول مقبولﷺ پیش کی گئی،نقابت کے فرائض معروف صحافی ڈاکٹر سہیل امتیاز خان نے سر انجام دیے
بیورو چیف جہلم روزنامہ دن چوہدری سہیل عزیز نے اپنے استقبالیہ کلمات میں معزز مہمانوں ایڈیٹر ممتاز حسین بھٹی ، شیخ ارشدمحمود، اللہ داد صدیقی، محمد سہیل اور دیگر کا اپنی اور جہلم پریس کلب کے عہددارن و ممبران کی طرف سے جہلم کی سرزمین پر آمد کے موقع پر انہیں خوش آمدید کہا اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا،تقریب سے خطاب کرنے والے دیگر مقررین میں صدر جہلم پریس کلب عابد چوہدری ،صدر ڈسڑکٹ یونین آف جرنلسٹ جہلم ڈاکٹر سہیل امتیاز خان ،چیئرمین جہلم پریس کلب شہباز بٹ ،جنرل سیکرٹر ی وسیم قریشی، بزرگ صحافی مظفر انصاری، سید خلیل کاظمی، شامل تھے ،جبکہ تقریب کے مہمانِ خصوصی ممتاز حسین بھٹی نے آخر میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارا جہلم تقریب کا مقصد اپنے نمائندے کو عزت دینا تھا اور صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم اکٹھا ہونا ہو گا چاہے کسی بھی ادراے میں کام کرتے ہوں انہوں نے مزید کہا جہلم میں ہمارے بیورچیف چوہدری سہیل عزیز اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں ہمیں ان پر فخر ہے جہلم پریس کلب کے عہددارن وممبران اور دیگر معزز مہمانوں کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمیں عزت بخشی اور ہمارا فقید المثال استقبال کیا،