صوبائی اسمبلی

مارتھ فیملی نے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا

جہلم لائیو(سیاسی ڈیسک):سگھرپور کی مارتھ فیملی کاعام انتخابات میں پی پی 27سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ،
چند روز تک صوبائی قیادت سے ملاقات متوقع،
تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادن خان کے نواحی علاقہ سگھر پور کے معروف مارتھ خاندان کے چشم و چراغ چوہدری ارسلان نواز مارتھ نے مشاورت کے بعد آئندہ جنرل الیکشن میں ن لیگ کے پلیٹ فارم سے پی پی 27سے ممبر صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا،
وہ چیئرمین یونین کونسل پنڈی سید پور چوہدری اسلم مارتھ کے بھتیجے ہیں،بیوروکریسی میں ان کے کئی عزیز اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں اور گجرات کے چوہدری خاندان سے ان کی قریبی رشتہ داری ہے،
چوہدری ارسلان نواز نے جہلم لائیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پنڈدادن خان کی پسماندگی دیکھتے ہوئے اپنے خاندان اور دوستوں سے مشاورت کے بعد ممبر صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اسمبلی میں پہنچ کر جدید سہولیات سے محروم اپنے علاقے کا مقدمہ لڑ سکوں،اور اپنی عوام کی تکالیف کو دور کرنے کے لئے کردار ادا کیا جا سکے،انہوں نے کہا کہ مارتھ خاندان اس ضلع میں اپنی سیاسی شناخت رکھتا ہے،ہمارا ماضی گواہ ہے کہ جب بھی موقع ملا ہم نے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی،ارسلان نواز مارتھ نے آخر میں کہا کہ انہوں نے اس حوالے سے ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی کو بھی آگاہ کیاہے اور آئندہ چند روز تک ن لیگی رہنما میاں حمزہ شہباز شریف سے انکی ملاقات بھی متوقع ہے جس میں وہ پارٹی ٹکٹ کے لئے باقاعدہ درخواست دیں گے تاہم اس سلسلے میں پارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی وہ اسے من و عن قبول کریں گے،

اپنا تبصرہ بھیجیں