جہلم لائیو(نمائندہ خصوصی):تھانہ ڈومیلی کے ایک مقدمہ میں پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما سمیت دو افراد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری،سعودی عرب پلٹ شہری نے ان کے خلاف ہتک عزت کا کیس کر رکھا ہے.
تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ کے نواحی علاقہ فور پوٹھی کے رہائشی سعودی عرب پلٹ شہری چوہدری محمد طارق ولد چوہدری محمد صابر نے گزشتہ سال 30جون کو جہلم کی ایک مقامی اخبار میں اپنے خلاف خبر شائع ہونے پر پی ٹی آئی کے رہنما سابق ایم پی اے چوہدری محمد ثقلین،گلستان خان اور اخباری رپورٹر عثمان شاہ کے خلاف خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا،جس پرمورخہ 28فروری 2017ء کو عدالتی کاروائی کے دوران ایڈیشنل سیشن جج سوہاہ نے عدالت میں حاضر نہ ہونے پرپی ٹی آئی کے رہنما چوہدری محمد ثقلین اور عثمان شاہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،
Load/Hide Comments