پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی کیمپس جہلم میں سپورٹس گالا کا انعقاد

جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) پنجاب یونیورسٹی کیمپس جہلم میں سپورٹس گالاکا انعقاد، طلبا و طالبات کی بھرپور شرکت ، انتظامیہ کی جانب سے انعامات تقسیم کئے گئے ،.
پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس انتظامیہ کے زیر اہتمام یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کے مابین کرکٹ ، والی بال، رسہ کشی ، دوڑ اور دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور اظہار کیا، مقابلوں میں فاتح کھلاڑیوں کو انعامات دینے کی تقریب میں ایڈمنسٹریٹر یونیورسٹی محمد اکرم ، ڈپٹی رجسٹرارعمران صدیق کوکب، چیئرمین سپورٹس فراز اشرف خان، ہارون اقبال ، کامران شوکت ڈار، تبسم ریاض اور دیگر نے شرکت کی ، ایڈمنسٹر یٹر چوہدری اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں کا مقصد طلبا و طالبات میں مقابلہ کا جذبہ پیدا کرنا اور ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی جدوجہد کی سوچ کواجاگر کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی سطح پر ہرقسم کی کھیلوں کے لئے گراونڈ اوردیگر سہولیات انتہائی ضروری ہیں تاکہ طلبا و طالبات کونصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں متحرک رکھنے کیلئے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات میں کھیلوں کا فروغ معاشرتی انحطاط کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو تا ہے ۔تقریب کے آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں