پی ایم اے جہلم

پی ایم اے جہلم کے انتخابات،صاحبزادہ مسعود السید صدر منتخب

جہلم لائیو:پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے انتخابات ،جہلم سے ڈاکٹر صاحبزادہ مسعودالسید صدر ،ڈاکٹر شبیر اختر شاہ اور ڈاکٹر یاسمین جوائنٹ سیکرٹری منتخب،تفصیلات کے مطابق پی ایم اے پنجاب کے انتخابات کے سلسلہ میں گزشتہ روز پی ایم اے ہاؤس جہلم میں جہلم کے ووٹرز کیلئے پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا،پریذائیڈنگ آفیسر کے فرائض ڈاکٹر کیپٹن عبدالرشید نے سرانجام دیئے،پی ایم اے پنجاب کے 30ممبران نے جہلم سے حق رائے دہی استعمال کیا ،پی ایم اے جہلم کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن ملک کے نامزد کردہ پینل امیدوار برائے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ مسعودالسیداور جوائنٹ سیکرٹری کے امیدوار ڈاکٹر شبیر اختر شاہ نے 30،30ووٹ حاصل کیے جبکہ ڈاکٹر یاسمین نے 29ووٹ حاصل کیے،ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا پورا پینل جہلم کے پولنگ اسٹیشن سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گیا۔پولنگ صبح نو بجے شروع ہوئی جو شام چار بجے تک جاری رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں