جہلم لائیو (بے نقاب): میونسپل کمیٹی جہلم کرپٹ اہلکاروں کیلئے ہیروں کی کان بن گئی.
افسران بالاکے نام پر بد عنوان اہلکار روزانہ لاکھوں کی دیہاڑیاں لگانے میں مصروف .
کرپٹ اہلکاروں نے بلدیہ جہلم میں جنگل کا قانون نافذ کر لیا.
ایک بار پھر بلدیہ جہلم کرپٹ ملازمین کے نرغے میں،شہریوں کیلئے جائز کام کرانا عذاب بن گیا.
چیف آفیسر بلدیہ اور متعلقہ افسران کی پر اسرار خاموشی .
متاثرہ شہری کا ڈپٹی کمشنر سے کارروائی کا مطالبہ .
میونسپل کمیٹی میں کرپشن کسی صورت اجازت نہیں دونگا،متاثرہ شہری رابطہ کریں چےئرمین میونسپل کمیٹی .
تفصیلات کے مطابق جہلم کے رہائشی طارق محمود نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے جہلم شہر میں 95لاکھ روپے کی جائیداد خریدی ہے جسکا فیڈرل بورڈآف ریونیو نے 9لاکھ 74ہزار 4سو روپے ٹیکس بنایا جبکہ انکم ٹیکس کے محکمہ نے 4لاکھ 99ہزار 5روپے ٹیکس بنایا رجسٹری محرر کے پاس جمع کروا دےئے 1لاکھ66ہزار 5سو روپے بلدیہ جہلم کے دفتر ٹیکس برانچ میں تعینات قیوم بھٹہ نے ٹیکس کا چالان جاری کیا جو کہ قریبی بنک میں جمع کروا دیا جب تمام ٹیکس ادا کر کے دوبارہ قیوم بھٹہ کو رجوع کیا تو کرپٹ راشی بددیانت کلرک نے مزید 20ہزار روپے طلب کئے تو میں نے اس سے دریافت کیا کہ اگر 20ہزار سرکاری خزانے میں جمع کروانے ہیں تو آپ مجھے مزید چالان بنادیں جس پر قیوم بھٹہ نے کہا کہ یہ رقم افسران نے وصول کرنی ہوتی ہے اس کو سرکاری کھاتے میں جمع کروانے کی کوئی ضرورت نہیں آپ یہ رقم نقد مجھے ادا کریں جس پر میری اور کلرک کی تلخ کلامی ہو گی کلرک کے دفتر میں موجود نامعلوم شخص نے مجھے سمجھاتے ہوئے کہا کہ آپ قیوم بھٹہ کو 15ہزار روپے دے دیں اس طرح میں نے کروڑ روپے سے زائد رقم کو ضیائع ہونے سے بچانے کیلئے قیوم بھٹہ کو 10ہزار روپے دےئے لیکن قیوم بھٹہ نے کہا کہ یہ رقم تو میرے افسران میں تقسیم ہو جانی ہے میرے حصے کی 5ہزار رقم آپ نے ادا کرنی ہے جو کہ آ پ پر ادھار ہے 1 ،2 روز کے اندر ادا کرنی ہے متاثرہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم ،چےئرمین میونسپل کمیٹی جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکس برانچ میں تعینات لوٹ مار کرنے والے کلرک کی انکوائری کروائی جائے جرم ثابت ہونے پر شہریوں کو لوٹنے والے بد عنوان کرپٹ راشی کلرک کو بلدیہ جہلم سے برخاست کر کے فوجداری مقدمہ درج کروایا جائے تاکہ اداروں سے کرپشن ،بدعنوانی کا خاتمہ ممکن ہوسکے موقف جاننے کیلئے چےئرمین میونسپل کمیٹی جہلم مرزا راشد ندیم سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے اندر کسی کو رشوت لینے کی اجازت نہیں اگر کسی شہری کو کوئی شکایت ہو تومیرے دفتر کے دروازے شہریوں کیلئے کھلے ہیں شہری بلا جھجک رابطہ کریں۔