جہلم لائیو:تھانہ سٹی پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ،داؤ پر لگی نقدی اور دیگر سامان برآمد،چار جوارئیے رنگے ہاتھوں گرفتار،لِلہ پولیس نے دو ملزمان گرفتار کر کے چرس برآمد کر لی،تھانہ صدر کالاگجراں چوکی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوحسن اسد علوی کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی پولیس کے اے ایس آئی راجہ سرفراز نے قمار بازی کی محفل پر چھاپہ مار کر تین ملزمان ثمر ولد اللہ یار،محمد عمران ولد رحم بخش،محمد عرفان ولد محمد شبیر اور محمد قاسم ولد محمدشبیر کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی نقدی 3870روپے تین عدد موبائل اور تاش کے پتے برآمد کر لیے ہیں۔ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔دوسرے واقعہ میں تھانہ لِلہ پولیس نے ملزمان رب نواز سے 120گرام اور محمد سعید سے 110گرام چرس برآمد کر کے دفعہ 9Bکے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔کالاگجراں چوکی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلا ف ورزی کرنے پر محمد اشرف اور طاہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]