ادب سرائے انٹرنیشنل ماڈل ٹاؤن لاھور میں گذشتہ روز ایک ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا.
ادب سرائے کی چیئرپرسن محترمہ ڈاکٹر شہناز مزمل نے اس کا اہتمام کیا۔
اس تقریب کی صدارت لاھور سکول آف اکنامکس یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق خان نے کی جب کہ مہمان خصوصی حلقہء فکروفن سعودی عرب کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض چوھدری تھے اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر شہناز مزمل نے بخوبی سرانجام دئے۔
انہوں نے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانان گرامی کو ادب سرائے میں خوش آمدید کہتے ہوئے مہمان اعزازی کا تعارف پیش کیا۔
ادب سرائے انٹرنیشنل کے وقار الاسلام نے ادب سرائے کی گذشتہ ادبی سرگرمیوں کی دستاویزی رپورٹ پیش کی ۔
ادب سرائے انٹرنیشنل کے معروف شعراء میجر خالد، محترمہ فاطمہ، ڈاکٹر جاوید اختر، وقار السلام ، ڈاکٹر شہناز مزمل، ڈاکٹر رفیق خان اور دیگر شعراء نے اپنے خوبصورت کلام سے مہمانوں کا دل موہ لیا اور خوب داد وصول کی۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد ریاض چوھدری نے حلقہء فکروفن سعودی عرب، کی ادبی سرگرمیوں اور فکروفن کی شوخیوں پر روشنی ڈالی اور اتنی خوبصورت نشست کا اہتمام کرنے اور انہیں اس محفل کا اعزاز بخشنے پر ڈاکٹر شہناز مزمل کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے سرائے ادب انٹرنیشنل کی ادبی کارکردگی کے پیش نظر اس کو چمنستان ادب اور ڈاکٹر شہناز مزمل کو اس کا باغبان قرار دیا ۔ صدر محفل پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق خان نے کلام پر سوز سے نواز اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں ڈاکٹر شہناز مزمل نے مہمان خصوصی کو سرائے ادب کی لائبریری اور ویژنری کارنر وزٹ کرایا۔
آخر میں ڈاکٹر شہناز مزمل اور صدر محفل ڈاکٹر محمد رفیق خان نے مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد ریاض چوھدری کو اپنی اپنی کتب کا تحفہ پیش کیا۔ اور پر تکلف چائے اور ریفرشمنٹ پر اختتام ہوا۔