جہلم لائیو( محمد امجد بٹ سے)ظالم سیاستدانوں نے عوام سے انصاف چھین لیا ہے اب فیصلے عوامی عدالتوں میں ہوں گے، ہمیشہ بروقت فیصلے کرنے والے لوگ کامیابی سے ہمکنارہوتے ہیں، سیاسی میدان میں اپنی بہترحکمت عملی سے وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جنہیں خدمت کاجذبہ ورثے میں ملا ہو، آئندہ الیکشن 2018 میں بغیرکسی لالچ ودباؤ کے ہرصورت حصہ لوں گا، اُمیدوار پی پی26 جہلم راجہ ظفراقبال آف وگھ کا جہلم لائیو کو انٹرویو۔راجہ ظفراقبال نے کہا کہ میرے خاندان کے کچھ ناموربزرگ سیاست میں عوامی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اوردے چکے ہیں، جن کوحلقہ کی عوام آج بھی جانتی ہے میں بھی علاقہ سے استحصالی نظام کے خاتمہ کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرنے کاعزم کیا ہے، میں نے ابھی آزادحیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کافیصلہ کیا ہے میں کامیاب ہوں یا نہ ہوں لیکن کرپشن اقرباپروری لاقانونیت کے خلاف آواز اٹھانے کی ٹھان لی ہے ، میرانظریہ ہے کہ’’ دنیا میں قتیل اس سامنافق نہیں کوئی ، جوظلم تو سہتا ہے مگربغاوت نہیں کرتا‘‘، قوم کے منتخب نمائندوں نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں ، قوم کے پیسے پرانہوں نے عیاشیاں کیں، عوام کے پیسے سے عوام کے کام کرکے تختیاں لگوانا کوئی بڑا کام نہیں، اوراس سے بھی بڑی ناانصافی یہ لوگ عوام کے ساتھ کرتے ہیں کہ کامیابی کے بعد فون تک سننا گوارہ نہیں کرتے، راجہ ظفراقبال آف وگھ نے کہا کہ میری ترجیحات میں کرپشن، رشوت ، پٹواری کلچر، تھانہ کچہری سیاست کاخاتمہ ہے، آج کالیڈر ہرمقام پراپنی سیاسی دکانداری چمکانا چاہتا ہے میں جسے پسند نہیں کرتا، میں پیراشوٹ کے ذریعے عوام میں نہیں اُترا، میں سیلف میڈ ہوں عوام کے دکھ درد اورعلاقائی مسائل کوبخوبی جانتاہوں، میراماضی ایک کھلی کتاب ہے جسے میرے حلقہ کی عوام نے بغورپڑھ لیا ہے، میں نے پہلے اورنہ کبھی آئندہ کسی کومایوس کرونگا،میں نے جس طرح اپنے لوگوں سے پیارومحبت کارشتہ قائم رکھا ہے یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا ، میں اب دیکھناچاہتاہوں کہ میرے حلقہ کے لوگ میرے اوپرکتنا اعتمادکرتے ہیں اورمیرا کتناساتھ دیناچاہتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں راجہ ظفراقبال آف وگھ امیدوار پی پی 26 جہلم نے بتایا کہ حلقہ کے لوگ میری مستقل مزاجی کو بہتر طریقے سے جانتے ہیں کہ میں اگرکسی کے ساتھ کھڑا ہوجاؤں تو لاکھ مشکلات میں بھی اُن کاساتھ نہیں چھوڑتا، میں جو ارادہ کرلیتاہوں اُس سے مجھے ہٹایا نہیں جاسکتا، میں نے 2018کے الیکشن میں حصہ لینے کااعلان کیا ہے اورمیں اس پرکسی کے کہنے پر بھی دستبردار نہیں ہونگا، میراپہلے بھی اورآئندہ بھی یہی فیصلہ ہے کہ میں متوسط غریبوں، مظلوموں اورحق داروں کی نمائندگی ڈنکے کی چوٹ پرکرتارہونگا، اورجگہ جگہ قائم سیاسی وڈیروں کے ڈیروں کاخاتمہ کرکے دم لونگا، میں موجودہ کرپٹ سسٹم کے خلاف علم بغاوت بلند کردیا ہے،ان ڈیروں پرغریب عوام کے فیصلے کرنے والے لوگوں کی قسمت کافیصلہ اب قریب ہے، ظالم حکمرانوں ،وڈیروں ،سیاستدانوں نے عوام سے حق انصاف چھین لیا ہے لیکن اب چوکوں، چوراہوں اورعوامی عدالت میں اُن کے خلاف فیصلہ ہوگا، راجہ ظفر اقبال نے کہا کہ ’’سپاہ گری پیشہ احباب تھا صدیوں سے‘‘۔ میراسرمایہ میرے دوست احباب ہیں، جس کیلئے میں ہرموقع پر اپناکردارادا کرونگا، اب سیاست کے ڈمی میوزم کے کرداروں کاکردارختم ہوچکا ہے، ہمارے حقوق کی فراہمی کو فرض سمجھ کر اداکرنے کی بجائے احسان جتانے والے ہمارے اورعوام کے کبھی خیرخواہ نہیں ہوسکتے، ہمارے ٹیکسوں سے بننے والی سڑکوں کا ڈھول کی تھاپ پرافتتاح کرنیوالوں نے کبھی بھی اسمبلیوں میں آوازنہیں اُٹھائی،جہلم کے منتخب نمائندوں کی ایوانوں میں آواز نگار خانوں میں طوطی کے برابر بھی نہیں ، راجہ ظفراقبال نے کہا کہ ہمارے علاقہ کی بدقسمتی ہے کہ یہاں روزگار کے مواقع نہیں ہیں، ضلع جہلم کو ایک غیراہم اوررقبہ کے لحاظ سے سب سے چھوٹا ضلع بنادیاگیا ہے ،پہلے سرائے عالمگیر کوعلیحدہ کیاگیا، پھر چکوال کو ہم سے جداکردیا گیا، اسطرح کے اورکئی واقعات ہیں جو جہلم کی ترقی میں رکاوٹ ہیں، لیکن جب یہ جوالہ مکھی پھٹے گا تو سب کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]