سوہاوہ میں انرولمنٹ پروگرام کے تحت آگاہی مہم اور واک کا اہتمام

جہلم لائیو(احسن وحیدسے) تحصیل سوہاوہ میںیونیورسل پرائمری ایجوکیشن/یونیورسل سکینڈری ایجوکیشن ۲۰۱۷ء انرولمنٹ پروگرام کی آگاہی مہم اور واک کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر اسد نعیم منوچہر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(سکینڈری)جہلم، راجا شارق رزاق،چئرمین ،میونسپل کمیٹی سوہاوہ اور واجد ااقبال بٹ،وائس چئرمین،میونسپل کمیٹی سوہاوہ تھے۔پروگرام میں حبیب اللہ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(مردانہ)سوہاوہ،نعیم اختر،پرنسپل،گورنمنٹ ہائی اسکول سوہاوہ،طالب حسین ہاشمی،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر، ضیاء فاروق،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر،ارم آصف،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر، ثمینہ حسنین، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرسمیت تحصیل سوہاوہ کے تمام پرائمری اور ایلمینٹری اور ہائی اسکولز کے سربراہان ادارہ اور سِول سوسائٹی کے ارکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر اسد نعیم منوچہر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(سکینڈری)جہلم، راجا شارق رزاق،چئرمین ،میونسپل کمیٹی سوہاوہ اور واجد ااقبال بٹ،وائس چئرمین،میونسپل کمیٹی سوہاوہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر جاری یو نیورسل پرائمری ایجوکیشن۲۰۱۷ء انرولمنٹ پروگرام کے تحت کلاس کچی میں۴ طلبا و طالبات کو داخل کر کے با قاعدہ یونیورسل پرائمری ایجوکیشن ۲۰۱۷ء انرولمنٹ کا افتتاح کیا۔ سِول سوسائٹی کے تمام لوگوں سے اپیل کی گئی کہ بچوں اور بچیوں کو گورنمنٹ اسکولز میں زیادہ سے زیادہ داخل کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں