پی ٹی سی ملازمین کا منافع کی شرح کم کرنے پر احتجاج

جہلم لائیو(نیوز ڈیسک):پی ٹی سی ایمپلائی یونین کا منافع میں حصہ کی شرح کم کرنے پر احتجاج،مستقل ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک سکیم کے ذریعے فارغ کرنے کا منصوبہ،تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے نواح میں قائم پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ ہر دو سال بعد مستقل ملازمین کی بہبود کے لئے منافع کی مد میں ایک طے شدہ شرح کے تحت دی جانے والی رقم پر نظر ثانی کرتی ہے،چنانچہ اس سال پہلے دو سے زائد مستقل ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک سکیم کے تحت فارغ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ،لیکن جب اس پر ملازمین نے عمل درآمد نہ کیا تو فیکٹری مالکان اور انتظامیہ نے منافع میں ملازمین کی شرح 38فی صد سے کم کر کے 29فی صد کر دی،جس پر پی ٹی سی ایمپلائی یونین نے سیکرٹری ملک سرفراز کی قیادت میں احتجاج کیا اور انتظامیہ سے منافع کی شرح ایک فی صد بڑھانے کا مطالبہ کیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں