ندیم افضل بنٹی نے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

جہلم لائیو(نمائندہ خصوصی):جہلم پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر چوہدری ندیم افضل بنٹی نے آئندہ عام انتخابات میں پی پی 26 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، عوام نے کامیاب بنایا تو محرومیوں کا ازالہ کرونگا، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر چوہدری ندیم افضل بنٹی نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کابانی ممبر ہوں اور آخری دم تک پاکستان تحریک انصاف میں رہونگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حلقہ پی پی 26 کے عوام پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ بے پناہ محبت کرتے ہیں ، حلقہ کے عوام کے اصرار پر آمدہ انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن میں حصہ لوں گا، انہوں نے کہا کہ اگر حلقہ کے عوام نے مجھے منتخب کر کے صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب بنایا تو حلقہ پی پی 26 کی محرومیوں کا ازالہ کرونگا۔ شہر کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہیں ، اداروں نے سفارش کے بغیر کسی شہری کا جائز کام نہیں ہورہے ، انہوں نے کہا کہ نظام کی تبدیلی کے لئے ضلع بھر کی عوام پی ٹی آئی کو کامیاب بنائیں تاکہ کرپشن اور رشوت کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں