جہلم لائیو(چوہدری سہیل عزیز) اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کی عمارت پروقار افتتاحی تقریب .
مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کی شرکت.
تقریب کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا،میزبانی کے فرائض دینہ کی معروف سماجی شخصیت مدثر حسین شاہ اور انکے خاندان کے افرادنے ادا کیے،بچوں نے ٹیبلو پیش کرکے شرکاء سے خوب داد وصول کی ،ریٹائرڈ جنرل رفیع اللہ خان ،ریٹائرڈآئی جی چوہدری تنویر ،لارڈنذیر ،ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری زاہد اختر مہمانان خصوصی تھے .
تفصیلات کے مطابق جہلم تحصیل دینہ کے نواحی گاؤں سیدحسین سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی ہستی فضل حسین شاہ نے جو معذور بچوں کے لیے سکول بنانے کا خواب دیکھا تھا اس کی تعبیر کرتے ہوئے مدثر حسین شاہ نے اپنے گاؤں سید حسین میں المدثر ویلفےئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ا سپیشل بچوں کے لیے بنائی گئی سکول بلڈنگ کے افتتاح کے موقع پر رنگا رنگ پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں مختلف مکاتب فکر کو شرکت کی دعوت دی گئی .
تقریب میں نامور شخصیات ریٹائرڈ جنرل رفیع اللہ خان ،ریٹائرڈآئی جی چوہدری تنویر ،لارڈنذیر ،ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری زاہد اختر سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا،سکول کے بچوں نے معزز مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہنے کے لیے ٹیبلو پیش کیا،اس کے علاوہ اصلاحی خاکے اور ٹیبلو پیش کیے گئے اور تقریب کے شرکاء سے خوب داد وصول کی .
اس موقع پر برطانیہ اور پاکستان کی نامور شخصیت لارڈ نذیر نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے یہ بچے ہمارے لیے بھیجے ہیں کہ ہمارا امتحان لیا جائے کیا ہم ان کا خیال رکھتے ہیں یا نارمل بچوں جیسی توجہ دیتے ہیں ،ہم ان بچوں کی بھی بہتر پرورش کر سکتے ہیں یا نہیں ، کیا اللہ کی جانب سے جو آازمائش ہم پر عائد کی گئی ہے ہم اس کو پورا کر سکتے ہیں کہ نہیں،یہ ذمہ داری گورنمنٹ کی ہوتی ہے کہ ان بچوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسپیشل ہوم اور سکول مہیا کرے،میں موجودہ حکومت کی بات نہیں کررہا بلکہ دیگر آمریت اور دوسری سیاسی پارٹیوں کی حکومت کی بات کررہاہوں جب انہیں اقتدار ملاتو ان سب نے اس پر توجہ نہیں دی کاش کہ وہ اس پر توجہ دیتے، اگر دوسرے ممالک سے لوگ آکر اسپیشل بچوں کے لئے کام کر سکتے ہیں اسکول بنا سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں،سید فضل حسین شاہ کی فیملی کی طرف سے جو اسپیشل بچوں کے لیے اسکول بنایا گیا ہے یہ قابل تحسین قدم ہے .
لارڈ نذیر نے کہا کہ میں مدثر حسین شاہ کے ساتھ پچھلی دو دہائیوں سے وابستہ ہوں اور جوخواب فضل حسین شاہ نے دیکھا تھا آج اسے ان کے بچے پورا کر رہے ہیں اورآج اس بلڈنگ کو دیکھ کر بہت حوشی محسوس کر رہا ہوں اسپیشل بچوں کا دکھ وہی سمجھ سکتے ہیں جن کے بچے معذور ہوتے ہیں میں بھی ایک ایسا باپ ہوں جس کی پانچ بیٹیوں میں سے ایک بچی معذور ہے اور وہ میرے ساتھ ہے یہ ہمارا بطورمعاشرہ فرض ہے کہ ہم اس فرض کی تکمیل کے لیے وہ سب کچھ کرگزریں جس سے ان کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہو سکیں، ریٹائیرڈ جنرل رفیع اللہ نے کہا کہ عظیم اولادیں ایسے ہی کام کرتی ہیں جیسا کہ فضل حسین شاہ کی اولاد نے کیا،جس کے لیے ہم سب آج اس تقریب میں شریک ہیں ،اس موقع پر ضلعی صدرپاکستان تحریک انصاف چوہدری زاہد اختر آف رانجھا میرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ المدثر ویلفےئر ٹرسٹ کے پلیٹ فارم سے مدثر حسین شاہ اوران کے خاندان کے افراد ایک عظیم مشن پر گامزن ہیں ،جس کا عملی نمونہ آج ہم سب کے سامنے ہے اس سکول کی انتہائی ضرورت تھی اور اس کی کمی المدثر ویلفےئر ٹرسٹ نے پورا کردیا ہے ،