جہلم لائیو(محمد امجد بٹ)رزق حلال کمانے والے محنت کشوں کی عزت نفس کا خیال رکھنا پولیس کی ذمہ داری ہے عوام اور پولیس کے تعاون سے ہی جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے۔جھوٹے پرچے درج کروانے والے ضلع جہلم کے پچاس افراد کے کیس بھی عدالت میں بھیج دئیے گئے ہیں۔جھوٹی درخواست بازی کرنے والوں کے خلاف بھی قانون حرکت میں آئے گا ۔ تفصیلات کے مطابق ایک ماہ قبل تعینات ہونے والے عبدلغفار قیصرانی ڈی پی جہلم نے علامہ اقبال چلڈرن پارک پنڈدادنخان میں ایک بہت بڑی کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔سیٹج سیکر ٹری کے فرائض ڈی ایس پی فاروق بھٹہ نے انجام دئیے۔اس موقع پر انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ محنت مزدوری کر کے رزق حلال کماتے ہیں ان کی عزت نفس کا خیال کیا جائے۔تھانوں سے خوف کی فضا تب ہی ختم ہو گی کہ ہر سائل سے برابری کا سلوک کیا جائے اور ٹاؤٹ افراد کا تھانوں میں مکمل داخلہ بند کر کے ٹاؤ ٹوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔قانون سے بالا تر کوئی بھی نہیں ہے ظلم کے خلاف چپ ر ھنا بھی جرم ہے۔منشیات فروشوں،جوائے کے اڈوں کا خاتمہ ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی میری اولین ترجیع ہے۔صحافی جرائم پیشہ عناصر کی نشان دہی کرتے ہیں۔ضلع جہلم سے جھوٹی درخواست دینے والوں اور جھوٹے پرچے کروانے والے کے خلاف بھی قانونی کارروائی جاری ہے۔تحصیل بھر سے آئے ہوئے سائلین نے اپنے اپنے مسائل ڈی پی او کے گوش گذار کیے ۔پنڈدادنخان کے معروف ٹرانسپورٹر حاجی ملک محمد یعقوب نے کہا کہ انھوں نے جو گاڑیاں عوام کی سہولت کے لیے چلائیں ہیں با اثر افراد ان کی گاڑیوں کو چلنے نہیں دیتے۔ڈی پی او نے انھیں کہا کہ قانونی تقا ضے اگر پورے ہیں تو وہ بلا و خوف خطر گاڑیاں چلائیں۔کئی سائلین کی درخواست پر انھوں نے موقع پر ہی ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایات دیں
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]