جہلم لائیو(چوہدری سہیل عزیز) فلاحی تنظیم گوجر یوتھ فورم جہلم کے زیر اہتمام پرائمری اور میڈل کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبہ وطالبات کو ٹیلنٹ ایوارڈز سے نواز اگیا ،تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان گوجر یوتھ فورم کے بانی چوہدری عبدالحمید تھے جبکہ پاکستان گوجر یوتھ فورم کے سینئر وائس چےئرمین چوہدری سہیل مہدی ،اور چوہدری اسد گورسی نے خصوصی شرکت کی ،تقریب کے آرگنائزر چوہدری غلام احمد زمرد اور چوہدری محمد شریف تھے ،جبکہ میزبان چوہدری شازلی بن ندیم چےئرمین گوجر یوتھ فورم جہلم ،چوہدری سہیل عزیز،ظہیر الہی آوانہ ،چوہدری محمودالحسن مونن ،چوہدری عنصر محمود ایڈوؤکیٹ ،چوہدری وقاص آصف ،چوہدری واجد ،چوہدری ریحان اصغر ،چوہدری عادل شہزاداور دیگرتھے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاکسے ہوا ،جبکہ نعت رسول مقبولﷺ داؤد مبارک نے پیش کی ،استقبالیہ کلمات سرپرست اعلیٰ چوہدری سہیل عزیز نے اور کارکردگی رپورٹ چوہدری ظہیر الہی آوانہ نے پیش کی ،چےئرمین شازلی بن ندیم نے فورم کے مستقبل کے منصوبوں سے شرکاء کو آگاہ کیا ،چوہدری سہیل مہدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جہلم گوجر یوتھ فورم کی ایک سال کی کارکردگی شاندار ہے ،انشاء اللہ آئندہ سال بھی اس روایت کو برقرار رکھیں گے ،جبکہ گوجر یوتھ فورم کے پانی چوہدری عبدالحمید نے کہا کہ جہلم کی تنظیم نے تعلیم اور ترقی کے عنوان سے آج کی تقریب کا جواہتمام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے ،نقد انعامات کی مد میں جوبھی رقم تقسیم کی جائے گی وہ بذریعہ چیک میں اپنی طرف سے ان کو واپس بھجوا دوں گا،تعلیم کے شعبہ میں کام کی اشد ضرورت ہے ،اور ذہنی طلبہ کی حوصلہ افزائی ہم سب کا فرض ہے ،تقریب کے آخر میں پرائمری اور میڈل کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء مومنہ امجد ،اسمار سلطان ، داؤد مبارک ،حمزہ خالد،شہزاد خان ،بابر سلیم،چوہدری ہاشم افضال ،محمداسمعیل وحید اور دیگر گوجر ٹیلنٹ ایوارڈاور نقد انعامات دئیے گئے ،تقریب میں شرکت کرنیوالوں میں چوہدری فدا حسین بوڑا جنگل ،چوہدری مزمل عنایت کھوکھا ،چوہدری ریاض ہکلہ ،چوہدری عاقب ،چوہدری اویس اسلم ،چوہدری افتخار کنتریلہ ،چوہدری عامر حسین گھرمالہ ،چوہدری شاہد جانگیر،چوہدری نعمان صفدر ،عامر حنیف پہلوان ،کامران غیاث ،ماسٹر محمد افضال ،چوہدری اشرف ،چوہدری اظہر ،چوہدری شکیل کوٹلی اللہ یار اور دیگرشامل تھے
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]