پہلا شاہد محمود میموریل ہاکی ٹورنا منٹ کا نعقاد

جہلم لائیو ( محمد امجد بٹ) پہلا شاہد محمود ہاکی ٹورنامنٹ شاہد محمود اکیڈمی کی ٹیم نے جیت لیا، مہمان خصوصی انٹرنیشنل کرکٹر محمد نوید او ر سماجی شخصیت سید مشاہد علی شاہ تھے ، تفصیلات کے مطابق مجائد آباد گراونڈ میں ہونے والے شاہد محمود میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل گزشتہ روز شاہد محمود اکیڈمی اور چک جمال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں شاہد اکیڈمی ہاکی کلب نے چک جمال جونیئر کوایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر پہلا شاہد محمود ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا، فائنل کے مہمانان خصوصی متحدہ عرب امارات کے انٹرنیشنل کرکٹر محمد نوید اور سماجی شخصیت سید مشاہد علی شاہ کے ہمراہ صحافی اصغر مرزا، پیر امجد علی ، جنید بٹ اور دیگر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، جبکہ آرگنائزر قاضی ارشد نوید عرف سمندر خان ، صغیر احمد پٹواری ، شاہد عزیز گوندل ، محمد آفتاب نے تمام کھلاڑیوں ، مہمانان اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جس کی نگرانی میں شاندار ہاکی ٹورنامنٹ منعقد ہو ا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں